• Jul 25 2023 - 15:26
  • 77
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی کے زیراہتمام ایرانی ناول ترکش ولگرد(آوارہ کرچی)کی اردومیں اشاعت

خانہ فرہنگ ایران، روالپنڈی کی کاوشوں سے داد امیریان کی کتاب « ترکش ولگرد»   اردو میں شائع ہوگئی۔

مصنف کی تخلیقی صلاحیتوں پر مبنی اس کتاب میں مصنف نے دفاع مقدس کے مسائل کو طنزو مزاح کی زبان میں بیان کیا ہے۔

اس کتاب کی فہرست میں ہمارے محلے کا مفررو، آورہ کرچیاں، عراقی گوریلا، اسیرشکم، نوجوان نمبردار، جاسوس بھائی، کلہ جبار کے پیچھے، دیوانہ محاذ، سورما کی تلاش، چچا چپسی، مردہ اورغسال، پانی میں چھلانگ، شہردار! آئومجھے لے جا، زندہ مجسمے، نیک فال حادثہ، آپریشن تھیٹر میں خوفناک چیخ، جہنم میں محل شب، جنگ کا تجھ سے کوئی سروکار نہیں، لشکر کمانڈر کا داماد، باجی ماشاء اللہ، امام کا دوست کہاں گیا؟ اورظالم امام جماعت شامل ہیں۔

اس کتاب کو « مرکز نشر معارف اسلامی و علوم انسانی» کے تعاون سے کلچر اینڈ کمونیکیشن آرگنائزیش کے  « ٹاپ» پروجیکٹ کے تحت « آوارہ کرچی» کے نام سے شائع کیا گیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل کتاب «   انقلا ب اسلامی، مبانی و یژگی ھا» ٹاپ پروجیکٹ کے تحت اورامام خمینی (رہ) کی کتاب « وحدت اسلامی» خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے زیراہتمام شائع ہوچکی ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: