• Jul 18 2023 - 15:12
  • 139
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

خانہ فرہنگ ایران،راولپنڈی میں مثنوی خوانی کے نئے کورس کاآغاز

ڈ ی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی آقای فرامرز رحمان زاد نے  مثنوی خوانی کے نئے کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی میں ہمیشہ شعر و ادب کی محافل کے انعقاد کی صلاحیت موجود ہے اورہم ایسی محافل کاخیر مقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مختلف محافل میں اس طرف اشارہ کرتے رہے ہیں کہ خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی میں مشہورفارسی شعراء جیسے فردوسی، سعدی، حافظ، نظامی وغیرہ کے اشعارکو پڑھنے اوران کی تشریح کیلئے اقدامات کئے جاسکتے ہیں، تاہم پاکستان کے پڑھے لکھے لوگوں کی حضرت مولانارومی سے زیادہ واقفیت اور دلچسپی کی وجہ سے، ہم نے تہران یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی سکالر سید اسد علی کاظمی کی موجودگی میں مثنوی خوانی کے نئے کورس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔

آقای رحمان زاد نے کہا کہ جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ مولانا رومی کی مثنوی عارفانہ کلام، اخلاقی و دینی تعلیمات پر مشتمل ہے لہذا مولانا رومی کے اشعار کو سننے اوردہرانے سے جہاں کلاس کے شرکاء کو فارسی زبان جو کہ ایران اورپاکستان کا مشترکہ ورثہ ہے سے آشنائی کا موقع ملتا ہے وہاں قرآن کریم سے ماخوذ اعلی انسانی اقدار پر مشتمل تعلیمات کے حصول میں بھی مدد ملتی ہے ۔

آقای فرامرز رحمان زاد نے اعلان کیا کہ فارسی زبان کی نئی کلاسیں جلد شروع ہوں گی اور خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی تمام کورسز کے معیار کو بڑھانے کیلئے اپنے قارئین کی قیمتی آراء کا خیر مقدم کرے گا۔

نوٹ: مثنوی خوانی کی کلاس فیس بک پر براہ راست نشر بھی ہوتی ہے مقامی وقت کے مطابق شام ۶ بجے سے شام۷بجے تک خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے فیس بک پر لائیو دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.facebook.com/iranculturalrawalpindi1

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: