• Jan 9 2025 - 11:32
  • 22
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

خانۂ فرہنگ ا۔ج ایران راولپنڈی میں گلستان سعدی خوانی ورکشاپ کا آغاز

"گلستانِ سعدی خوانی" ورکشاپ میں فارسی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی

خانۂ فرہنگ ایران، راولپنڈی میں فارسی زبان و ادب سے محبت رکھنے والوں کی بھرپور درخواست پر شروع کی جانے والی "گلستانِ سعدی خوانی" ورکشاپ میں فارسی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے آغاز میں خانۂ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر مہدی طاہری نے شرکاء اور مہمانِ خصوصی کو خوش آمدید کہا اور فارسی زبان و ادب کے ساتھ ساتھ شیخِ اجل سعدی کی تصانیف اور فارسی ادب میں ان کی خدمات پر مختصر گفتگو کی۔ اس کے بعد ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی، معروف ادیب اور نسخہ شناس، ڈاکٹر عارف نوشاہی نے شیخ سعدی کی زندگی، ان کی تصنیفات اور گلستان کے پہلے باب "سیرتِ پادشاہان" پر خصوصی روشنی ڈالی، جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے ڈاکٹر عارف نوشاہی سے شیخ سعدی اور ان کی علمی خدمات کے بارے میں سوالات کیے، جن کے انہوں نے مفصل اور دلچسپ جوابات دیے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: