• Oct 15 2024 - 15:06
  • 77
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

تہران میں حزب اللہ اور لبنانی عوام کے لیے خواتین کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب

لبنان کے مظلوم عوام اور حزب اللہ کی مدد کے لیے تہران میں فاطمیہ ہال میں فنڈ ریزنگ تقریب، خواتین کی طرف سے زیوارت کا عطیہ

تہران میں حزب اللہ اور لبنانی عوام کے لیے خواتین کی جانب سے فنڈ ریزنگ تقریب

میڈیا روپورٹ کے مطابق، تہران کی خواتین کی جانب سے لبنان کے عوام اور مقاومتی گروہوں کی مدد کے لیے سونے، سکوں اور رقم کے عطیہ کی تقریب تہران کے فاطمیہ ہال میں منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں خواتین کی بڑی تعداد نے سونے، چاندی کے زیورات سمیت رقم بھی جمع کرائی ہے تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرکاء اور منتظمین  نے کہا کہ جو خواتین اپنے زیورات کو نامحرم کی نظروں سے چھپا رہی تھیں وہ آج اپنے قیمتی زیورارت لبنان اور غزہ کے مظلومین کی مدد کے لیے عطیہ کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اگرچہ دشمن کے سامنے جنگی محاذ پر ہونا ممکن نہیں تاہم رہبر معظم انقلاب نے ہمیں اپنی بساط کے مطابق کچھ کرنے کا حکم دیا ہے اسی حکم کی پیروی کرتے ہوئے فنڈ ریزنگ کا اہتمام کیا ہے جس کو لوگوں خاص طور پر خواتین نے بہت سراہا اور ہماری حوصلہ افزائی کی ہے ۔
تقریب میں شریک ایک خاتون نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہم  نے اپنی انگوٹھیاں اور دیگر زیورات عطیہ کر کے یہ نعرہ بلند کیا کہ ہم کوفہ والوں کی طرح نہیں ہیں جو علی کو تنہا چھوڑ دیں۔ اپنی سونے کی بالیاں دے رہی ہیں تاکہ دشمن معصوم بچیوں کے گوشوارے نہ چھین سکیں۔ آج لوگ یہاں جمع ہورہے ہیں جو اپنا وظیفہ انجام دینا چاہتے ہیں۔ آج فاطمیہ ہال اور ہلال احمر کے پاس جمع ہونے والی عطیات مقاومتی محاذ کے جوانوں کے دلوں کو ٹھنڈک پہنچانے کے ساتھ دشمن کے دل پر تیر کی طرح پیوست ہوں گی۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: