• Aug 11 2023 - 11:01
  • 114
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایران کی اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے سربراہ کا پوپ اوردیگر عالمی رہنمائوں کے نام خط

« مذاہب کے حقوق سے متعلق عالمی دستاویز» مرتب کی جائے

اسلامی ثقافت اور مواصلات کی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی کونسل وادارہ ہم آہنگی برائے مذہبی مکالمہ اوراسلامی ثقافت و مواصلات کی تنظیم کے سربراہ حجة الاسلام والمسلمین محمد مہدی ایمانی پور کے خط کا متن، جو انہوں نے دنیا کے مختلف مذاہب کے رہنمائوں بشمول پوپ، پیٹرک کریل وغیرہ کے نام لکھا ہے، مندرجہ ذیل ہے:

سلام اورنیک تمنائوں کے ساتھ

آپ سب کی صحت و تندرستی کیلئے دعاگوہیں۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے اوراس کا مشاہدہ بھی کررہے ہیں کہ دین و مذہب کے دشمنوں کے ہاتھوں قرآن پاک کی توہین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات و احساسات مجروح ہو رہے ہیں جس کو جمہوریت کا جلوہ اور اظہاررائے کی آزادی قراردے رہے ہیں۔

جناب عالی! مجھے یقین ہے کہ اس واقعہ اوراس طرح کے دیگر واقعات نے یقینا آپ کودکھ پہنچایا ہے اورمتاثر کیا ہے اوربات بالکل واضح ہے کہ ان سازشوں کامقابلہ کرنے کے لئے ہماری ذمہ داریاں پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہیں۔

اقوام اور مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان امن و دوستی برقرار رکھنے کی ضرورت

  اپنے مذہبی اور ایمانی فریضہ کے مطابق، اجتماعی عقیدے کے تحفظ اور توسیع اور اقوام و مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان امن اور دوستی کو برقرار رکھنے کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز پیش کرتا ہوں کہ مقدسات کی بے حرمتی اورتوہین جیسے واقعات کو روکنے کے لئے عالمی سطح پر « مذاہب کے حقوق سے متعلق عالمی دستاویز» مرتب کرنے کے لیے مشترکہ کارروائی کی جاسکے ۔

اس کے علاوہ، مناسب ہے کہ ہم اپنے لوگوں سے ایسے واقعات سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بات کریں اور ان واقعات کی وجوہات اور اس کے بعدکے نتائج کے بارے میں انتباہ کریںاورایسے واقعات کے دوبارہ رونما ہونے سے روکنے کے لئے ممکن اقدامات کئے جائیں ۔

امید ہے کہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلانے اورایسے و اقعات کے دوبارہ رونماہونے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوگا کیونکہ ایسا نہیں لگتا کہ صرف شخصی محرک ہی ایسے واقعات کے رونما ہونے کا موجب ہے بلکہ ان کایہ اقدام دنیا بھر میں نفرت پھیلانے کا موجب بن سکتاہے۔

میں اللہ تعالی سے آپ کی توفیقات میں اضافہ اورسربلندی کے لیے دعا گو ہوں۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: