• Sep 1 2023 - 16:42
  • 179
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

ایران میں حیرت انگیز اور پرکشش سیاحتی مقامات

ایران کے حیرت انگیزاور پرکشش سیاحتی مقامات کہاں کہا ں اورکس صوبے اورشہر میں واقع ہیں؟ ستاروں کی وادی اورچغازنبیل کس صوبے میں اورکیوں مشہورہیں

ایران ایک ایسا ملک ہے جس کی ہر موسم کی اپنی مخصوص خوبصورتی ہے۔ خوبصورت ساحلوں، ہرے بھرے پہاڑوں، چار موسموں میں بہترین آب و ہوا، ایران کی بھرپور ثقافت اور تہذیب کو ظاہر کرنے والے قدیم تاریخی مقامات سیاحوں کو اپنی طرف مائل کریں گے۔

1۔ پرسپولیس:

پرسپولیس کو فارسی تہذیب کا گہوارہ اورایران میں پہلی سلطنت کے دارالحکومت کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ ہم یہ وثوق سے کہہ سکتے ہیں جب تک آپ ایران کے سیر وسیاحت کے دوران وہاں کے تاریخی مقامات اوربادشاہوں کے محلات کو نہیں دیکھیں گے آپ کو ایران کی قدیم تاریخ کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہونگے ۔

پرسپولیس ایران کے قدیم شہروں میں سے ایک ہے، جوھخامنشی سلطنت کے دوران ایران کا دارلحکومت تھا ۔ اوریہ تاریخی جگہ۱۹۷۹میں اسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے رجسٹرڈ ہوا ہے۔

2۔ ستاروں کی وادی:

قشم حیرت انگیز مناظر اور قدرتی عجائبات سے بھرپور ہے۔ قشم کے خوبصورت علاقوں میں سے ایک  (درہ ٔستارگان) ستاروں کی وادی ہے۔ یہ چٹانوں، پتھروں اوچونے کے پتھرپر مشتمل ایک عجیب و غریب وادی ہے ۔

ایران کے جنوب میں بہت سے سیاحتی اور تفریحی مقامات ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی تاریخ ہے۔ قشم کو ایران کے بڑے جزیروں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا جا سکتا ہے جو اپنے جغرافیائی محل وقوع اور خوشگوار آب و ہوا کی وجہ سے ہر سال ایران اور دنیا کے دیگر حصوں سے بہت سے سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔

اپنی منفرد قدرتی خوبصورتی کی وجہ سے اس وادی کو دنیا کے معروف قدرتی پرکشش مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اس وادی کو ستاروں کی وادی بنانے میں انسانوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اس وادی میں جب تیز بارش ہوتی ہے تو اس کی شکل بدل جاتی ہے اور اس کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے۔

3۔ چغازنبیل:

چغا زنبیل صوبہ خوزستان میں واقع ہے اور ایران کا پہلا مقام ہے جسے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ جاننا دلچسپ ہے کہ چغازنبیل ۱۳ ویں صدی قبل مسیح کا ہے۔ اس عمارت کی تعمیر میں پکی ہوئی اینٹوں کا استعمال کیا گیا تھا جن پر قدیم رسم الحظ « خط میخی» میں تحریریں موجود ہیں۔ اس عمارت کی زمینی سطح کے ایک حصے میں ایک بچے کے قدموں کے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں۔

4۔ بابک کا قلعہ:

مشرقی آذربائیجان صوبے میں واقع بابک قلعہ کا دورہ کرنے کے لیے کوہ پیمایی کی مہارت کی ضرورت ہے۔ یہ قلعہ سطح سمندر سے ۲.۳۰۰ سے ۲.۶۰۰ میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور گہری وادیوں میں گھرا ہوا ہے۔ لیکن اگر آپ بلندیوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کو اس عمارت کو دور سے دیکھنا چاہیے۔ مذکورہ جگہ کسی زمانے میں عباسی خلفا کے خلاف لڑنے والے خرمیوں کے دینی رہنمائوں کا مرکز تھا۔

5۔ چالوس روڈ:

اگر آپ ملک کے شمال میں سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو بہتر ہے کہ چالوس روڈ پر سفر ضرور کریں۔ یہ سڑک اپنے شاندار مناظر، پہاڑی سرنگوں کے ساتھ ساتھ چشموں اور دروں کے لیے مشہور ہے اور اسے ایران کی سب سے خوبصورت سڑکوں میں سے ایک کے طور پر جانا جاتا ہے۔

6۔ کبوتروں کے گھر:

آج شہر کے بہت سے لوگ کبوتروں کو ایک پریشانی کا باعث سمجھتے ہیں لیکن یہ جاننا دلچسپ ہے کہ پانچ صدیاں قبل ایران میں کبوتروں کو ان کے فضولات کے باعث بہت قیمتی مخلوق سمجھا جاتا تھا۔ کبوتر کے مینار دراصل کبوتر کے گھونسلے تھے۔ ان میں سے ہر ایک کبوتر کے گھر میں ۱۴.۰۰۰ کبوتر رہ سکتے تھے اور ان کے فضلے کو کھاد کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔

7۔ چک چک:

چیک چیک ایران کا سب سے اہم زرتشتی مزار ہے جو یزد شہر کے مضافات میں واقع ہے۔ بہت سے زرتشتی ہر سال اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں۔ یزد میں چیک چیک اور دیگر زرتشتی یادگاروں پر جا کر آپ زرتشتی رسومات کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں۔

8۔ رودخان قلعہ:

رودخان قلعہ ایک مضبوط فوجی قلعہ ہے جو ساسانی دور میں بنایا گیا تھا اور اس کی ابتدائی تعمیر کے چند صدیوں بعد دوبارہ مرمت کی گئی۔ اس جگہ کو « ہزار سیڑھیوں کا قلعہ» بھی کہا جاتا ہے، کیونکہ قلعے تک پہنچنے کے لیے آپ کو ہزار قدم چڑھنے پڑتے ہیں۔

9۔ ہرمز جزیرہ:

اس کے چھوٹے سائز کے باوجود، ہرمز جزیرہ ایک جادوئی فطرت اور پرسکون جگہ ہے، اس جزیرے کی مٹی میں سرخ، پیلے اور نارنجی رنگوں کی مختلف اقسام شامل ہیں جو خلیج فارس کے نیلے پانیوں کے بالکل برعکس ہیں۔ اس جزیرے پر ہرن جیسے جانور بھی پائے جاتے ہیں۔سیر وساحت اور فطرت سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ جنت ہے۔

10۔ کاشان کے تاریخی مکانات:

کاشان میں، صاف ستھرے تاریخی مکانات موجود ہیںجن کے صحنوں میں پودے اوردرخت لگے ہوتے ہیں ۔ کاشان کا سفر کرنے کا بہترین وقت موسم بہار میں ہے، اورموسم بہار میں آپ کاشان میں گلاب کے پھولوں کے پتے چننے کے لئے سجنے والے سالانہ میلے میں شرکت کر سکتے ہیں۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: