• Oct 7 2022 - 14:55
  • 150
  • مطالعہ کی مدت : 9 minute(s)

ایران شناسی میں (IRANOLOGY)

ایران شناسی میں (IRANOLOGY)میں اس ہفتہ پیش خدمت ہے ایران کے دیدہ زیب،دلفریب،سحرانگیز اورقدرتی مناظر سے معمور ومالامال'' جزیرہ ہنگام ''کے بارے میں معلومات .

ہنگام جزیرے کا سفر کرنا اور اس کے مقامات کی سیر، لطف اور دلچسپی سے خالی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کرتی ہے۔ خوبصورت، چنچل اورپانی میں اچھل کود کرتی ڈالفن مچھلیوں کو قریب سے دیکھنا، سمندر میں غوطہ لگانا، رنگ برنگی اور خوبصورت مچھلیوں سے بھرے قدرتی ایکویریم، مگرمچھ کے پارک، چمکتے ساحل پر چہل قدمی، سلور بیچ، سرخ مٹی اس خوبصورت جزیرے کے بے مثال اورناقابل فراموش مناظر ہیں جن سے آپ لطف اندوز ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہنگام جزیرہ کہاں واقع ہے؟

ہنگام جزیرہ قشم کے جنوب میں اور صوبہ ہرمزگان میں واقع ایران کے مرجان جزیروں میں سے ایک ہے۔ اس جزیرے کو ۹ کلومیٹر لمبائی اور ۶ کلومیٹر چوڑائی والے بیضوی شکل سے تشبیہ دی جا سکتی ہے۔ اس جزیرے تک پہنچنے کے لیے، آپ کو قشم کا سفر کرنا ہوگا۔اوریہی اس جزیرے تک پہنچنے کا واحد راستہ سمجھا جاتاہے۔ یہاں سے گزرتے ہوئے آپ قشم کے جزائر ناز کے علاوہ وہاں کے قدرتی مناظر پر مشتمل سیاحتی مقامات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

٭جزیرہ ہنگام کے پرکشش اوردیدنی مقامات٭

خوبصورت، دیدہ زیب اورقدرتی مناظر سے مالال مال علاقوں کی سیاحت کی غرض سے سفرکا مقصد ان علاقوں کے قدرتی مناظر اور پرکشش مقامات سے لطف اندوز ہونا ہے، اگر آپ اس کیلئے تیار ہیں اور اچھے وقت میں بہتر منصوبہ بندی کرنا چا ہیں گے تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ اس جزیرے کے دلچسپ، دلفریب اورقدرتی مناظر سے بھرپورمقامات کہاں ہیں، اور آپ ان علاقوں تک کیسے جا سکتے ہیں۔

ٔ٭ماشی گائوں

ماشی گائوں ہنگام جزیرے کا خوبصورت اورانتہائی اہم سیاحتی مقام ہے، اس کے گائوں کا مرکز اس غیر معمولی جزیرے کے انتہائی شمالی مقام پر واقع ہے۔ اس گائوں کے زیادہ ترلوگوں کا پیشہ ماہی گیری ہے۔ایران کے دوسرے شہروں کے لوگوں کی طرح اس گائوں کے لوگ مہمان نواز، گرمجوشی اور کھلے بازوئوں کے ساتھ مسافروں کا استقبال کرتے ہیں اورسیاحوں کے ساتھ گھل مل جاتے اوران کی رہنمائی کرتے ہیں۔

ٔ٭قدرتی ایکویریم

ہنگام جزیرہ اپنے قدرتی ایکویریم ساحل اور صاف پانی کے باعث بھی مشہور ہے اوریہ جگہ سب سے زیادہ خوبصورت اورپرکشش ہے، اس جزیرے کے ساحل کے قریب پانی میں جاندار یا بعض اوقات ان کی لاشیں تیرتی نظر آتی ہیں جو اس سے پہلے آپ نے کارٹونوںیا یا خواب میں ہی دیکھی ہوں گی۔

اس جزیرے کے پانیوں میں، متسیانگنا (جل پری)، مختلف قسم کے کچھوے، ڈولفن، ہر قسم کی مچھلیاں، سینکڑوں قسم کے خول اور دیگر خوبصورت آبی جانور کے نظارے سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔

٭روشن نیلے ساحل­

نبات تیراکہ یعنی تیرتی ہوئی آبی نباتات اس جزیرے کے سب سے زیادہ دلچسپ اورہیجان انگیز مناظر میں سے ایک ہے جو رات کے وقت ساحل کے ایک حصے کو ستاروں سے بھرے آسمان کی طرح روشن کرتی ہیں۔ بنیادی طور پر یہ خوبصورت مخلوق رات کو نیلی روشنی خارج کرتی ہے جس کی وجہ سے ساحل سمندر کے اس حصے پر نیلی روشنی چمکتی ہے۔ اس حیرت انگیز واقعہ نے جھیل ہنگام کے ساحل کو ایران کے خوبصورت‌ ترین ساحلوں میں سے ایک بنا دیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے سیاح اس علاقے کا رخ کرتے ہیں۔ اس طرح کی ایک اورجھیل ایران کے مکران میں بھی موجود ہے ۔

٭خانیزی ساحل

غانیزی ساحل ہنگام جزیرے کے مشرق میں سب سے خوبصورت اورپرکشش مقامات میں سے ایک ہے جہاں آپ تیرتی ہوئی خوبصورت اورپرکشش آبی نباتات کے علاوہ مختلف آبی مخلوق کو پانی میں تیرتے دیکھ سکتے ہیں۔

٭کلہ خماسی ساحل

جزیرے کے ساحلوں میں سے ایک کلہ خماسی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس علاقے میں آپ چٹانوں کے اوپر سے پانی میں چھلانگ لگا سکتے ہیں اس بیچ پر جل پری بکثرت پائی جاتی ہے۔اس جزیرے پر لوگوں کی بڑی تعدا د میں آمد اوریہاں سے مٹی لے جانے کے باعث بہت کم سیاحوں کو اس مقام تک آنے کی اجازت دی جات جاتی ہے۔ اس جزیرے کی مٹی میں ایک خاص چمک ہے یہی وجہ ہے کہ اسے جزیرے کے خوبصورت‌ ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

٭چنچل ڈالفن

جزیرے پر ڈالفین کے کھیل کود کرانے کا کوئی نظام تو نہیں ہے البتہ مقامی لوگ جزیرے کے دیگر خوبصورت مقامات کے ساتھ ڈولفن کو دیکھنے کے لیے آپ کی رہنمائی کریں گے ۔ عام طور پر مقامی لوگ آپ کو اپنی موٹر کشتی پرجزیر ے کے جنوب اورڈالفین والے مقامات پر لے جائیں گے۔

اس علاقے میں جانے سے پہلے چند باتوں پر توجہ دی جائے کہ ڈالفین مچھلیاں اس جزیرے پر دن کے مخصوص اوقات میں اور سال کے مخصوص موسموں میں ہوتی ہیں۔ انہیں دیکھنے کا بہترین وقت نومبر کے اوائل سے دسمبر کے آخر تک اور صبح سویرے ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ ڈولفنز کے مسکن کی طرف لوگوں کی ضرورت سے زیادہ اور غیر منظم نقل و حرکت ان کی معمول کی زندگی کو متاثر کر سکتی ہے ۔

٭جنگلی حیات

ہنگام جزیرے کے پرکشش اوردیکھنے والی چیزوں میں سے ایک یہاں موجود جانوروں کی نسلیں ہیں۔ اس جزیرے میں پرندے جیسے گرے ایگریٹ، الّو، بگلا، سمندری ابابل، وسیع چونچ والے پرندے سمیت دیگر خوبصورت پرندے موجود ہیں ۔ کئی سال پہلے جبیر غزال (ہرن) کی نسل کو معدوم ہونے سے بچانے کیلئے اس نسل کے کچھ ہرن کوہنگام جزیرے پر منتقل کیا گیا تھااب ان کی تعداد بڑھ گئی ہے اورآپ جزیرے کے سیر و تفریح کے دوران انہیں آسانی سے دیکھ سکتے ہیں۔

٭ نوپیک کروکوڈائل پارک

  نوپیک کروکوڈائل پارک مشرق وسطی میں مگرمچھوں کی افزائش کا پہلا اور سب سے بڑا کمپلیکس ہے اور یہ ہنگام جزیرے پرنظارے کیلئے سب سے عجیب جگہوں میں سے ایک ہے۔ اس پارک میں، آپ مگرمچھوں او ران کے انڈوں کو دیکھ سکتے ہیںجن سے بہت جلد بچے نکلنے والے ہیں۔ نوپیک پارک میں مگرمچھ کے علاوہ بعض دیگر رینگنے والے جانور اور پرندے بھی موجود ہیں ان کو آپ دیکھ سکتے ہیں۔

٭ (انسان نما) ماں بیٹی پتھر

غیل گائوں میں ایسے پتھر موجود ہیں جن کے بارے میں اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ وہ انسانوں سے بہت ملتے جلتے ہیںجزیرہنگام میںواقع غیل گائوںکے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی سال قبل ایک ماں بیٹی بھاگ کر خدا سے مدد مانگ رہی تھیں۔ خدا نے انہیں دشمن کے نقصان سے بچانے کے لیے پتھروں میں تبدیل کر دیا۔ بہت سے سیاح ہنگام جزیرے پر ماں اور بیٹی کے پتھر کے مجسمے کو دیکھنے اور اس کہانی کے فلسفے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے جاتے ہیں۔

٭پرتگالی کشتی

اس وقت جب انگلستان اور پرتگال ایران کو نوآبادیاتی بنانے کی کوشش کر رہے تھے جس کے باعث ملک کے جنوبی جزائر میں غیر ملکی افواج کے ساتھ سب سے زیادہ تنازعات تھے۔ پرتگالی بحری جہاز اور انگریزوں کی بنائی ہوئی عمارات ہنگام قشم جزیرے کے دیکھنے والے مقامات اور اس شہر کی یادگاروں میں شامل ہیں ۔

٭ ہنگام جزیرے میں واقع ماہیگروں کا چھوٹا گائوں

ماہی گیری کے اس گائوں تک پہنچنے کے لیے، آپ کو سمندری راستے سے کشتی کے زریعے جانا ہوگا، یہ چھوٹاساگائوں جزیرے کے مرکزی ساحل میں واقع ہے یہاں آپ کو تازہ سمندری غذا اور مقامی پکوان کھانے کے لیے سادہ میزوں اور کرسیوں پر مشتمل خوبصورت کھوکھے اورہوٹل موجود ہیں جہاں آپ لذیذ کھانے جن میں جھینگا سموسے، جھینگا ڈپ، لذیذ مچھلی اور دیگر اقسام شامل ہیں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

٭خوردنی سرخ مٹی

مٹی میں موجود نمکیات اور معدنیات کی وجہ سے اس کا رنگ تبدیل ہوجاتاہے، ہنگام جزیرے کی خوردنی سرخ مٹی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور جزیرے کی شہرت کی ایک وجہ بھی، جنوب کے لوگ اس مٹی کو انڈوں کے ساتھ ملا کر ایک مقامی پکوان تیار کرتے ہیں جسے « سوراغ» کہتے ہیں۔ مقامی بازار میں، آپ بعض خواتین کو آپ دیکھ سکتے ہیں جو سرخ مٹی اور انڈوں سے مقامی روٹی پکا نے میں مصروف ہوتی ہیں۔

٭قدیمی ساخت

پرانے زمانے میں جب گائوں ویران ہوتا ہے تو یہاں بہت ہی خاص نظارے ہوتے ہیں جو ہر دیکھنے والے کی آنکھ اپنی طرف مبذول کرتے تھے ۔ درحقیقت، سمندر کے صاف پانی کے ساتھ مرجان کے پتھردلکش نظارہ پیش کرتا ہے۔ جب آپ چٹاٹوں کے اوپر سے گزرتے ہیں تو۲۰ سے ۳۰ میٹر کی اونچائی سے پانی کی سطح پر بہت بڑے سرخ رنگ کے کچھوئوں کے غول پانی میں تیرتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

ہنگام جزیرے کے پرکشش مقامات کی سیر کے ساتھ غوطہ خوری کا تجربہ بھی آپ کے سفر کی خوشی کوپررونق اوردوبالاکردیتا ہے۔ اس مقصد کیلئے مقامی لوگوں سے رہنمائی لینا ضروری ہے، وہاں موجود آپ کی آسانی سے رہنمائی کریں گے۔ لازمی بات ہے کہ غوطہ خوری کیلئے بنیادی آلات اور تربیت کی ضرورت ہوتی ہے جس کا علم ہونا ضروری ہے۔

سیاحوں کی تیراکی میں مہارت کو دیکھ کرانسٹرکٹرآپ کوجزیرے کے ارد گرد پانی کے مختلف مقامات پر منتقل کرے گا۔ پانی میں غوطہ خوری کے دوران مخصوص عینک کے ذریعے آپ مختلف مچھلیوں کو خوبصورت اور متنوع رنگوں میں دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تومخصوص کیمروں کے ذریعے پانی کے اندر تصاویر بنا کراپنے سفر کو مزید یاگار بناسکیں گے۔

٭تحائف

اس جزیرے پر ایک اوردیکھی والی جگہ یہاں کا چھوٹا بازار ہے جس کوبنیادی اور روایتی انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے تحائف خریدنے کے لیے ایک اچھی جگہ سمجھا جاتا ہے۔ اس بازار میں اس علاقے کے لوگ رنگ برنگے اور خوبصورت کپڑوں سے بنی خوبصورت دستکاری فروخت کیلئے رکھے ہوئے ہیں۔

٭ہنگام جزیرے پر قیام

یہ بات واضح کرینا ضروری ہے کہ جزیرے پر کوئی ہوٹل یا گیسٹ ہائوس موجود نہیں یہاں قیام اوررات گزارنے کیلئے آپ کو یا تو کسی مقامی کے گھر جانا یا کمیپ لگانا پڑتا ہے ۔

جیسا کہ شروع میں بتایا کہ یہ جزیرہ زیادہ چوڑا نہیں ہے اور آپ ڈیڑھ دن پیدل چل کر اس کے تمام پرکشش مقامات دیکھ سکتے ہیں۔

کھانے پینے کی اوردیگرضروری اشیاء بغیر کسی مشکل کے ملت جاتی ہیں البتہ کسی کو سمندری غذا اوروہاں کے مقامی مسالوں سے مسئلہ ہے تو اسے اپنی پسند کی چیزیں لے جانا چاہئے۔

علاقے کے روایتی اور مقامی کھانوں کے ساتھ ضروری اجزا اور اہم کھانے کی اشیا فروخت کرنے والے اسٹالز آپ کو اضافی اشیا لے جانے کے لیے غیر ضروری بنا دیتے ہیں۔ لیکن اگر کسی وجہ سے آپ کو مصالحے یا سمندری غذا سے الرجی ہے تو اپنے ساتھ ضروری اشیا ضرور لے جائیں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: