• Sep 19 2024 - 11:56
  • 133
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

ایران ادویہ سازی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے مدمقابل

دواسازی کے میدان میں کامیابیان؛ ملک کے اندر 97 فیصد ادویات کی پیداوار سے لے کر ویکسین بنانے میں خود کفالت تک کا سفر

ایران ادویہ سازی کے میدان میں ترقی یافتہ ممالک کے مدمقابل

حال حاضر میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے میدان میں ایران کی ترقی سے دنیا حیران ہے۔ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی جدید ترین ایجادات کو قابو میں کرکے ایران نے یہ ثابت کیا ہے کہ دنیا کی پابندیوں کی وجہ سے کسی بھی طرح ایرانی قوم اور حکومت کے قدم ڈگمگانے کی بجائے پے در پہ کامیابیاں حاصل کیں اور دوسرے ممالک کی طرح ترقی یافتہ ممالک کی ٹیکنالوجیز پر انحصار ختم کردیا ۔

موجودہ دور میں کسی ملک کی ترقی کے لیے پیداوار اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی سمت میں ترقی سب سے ضروری ہے۔ درحقیقت کسی بھی معاشرے میں کامیابی کی سب سے بنیادی کنجی مختلف شعبوں میں شاندار کامیابیاں ہوتی ہیں، اس کے علاوہ ہر ملک کا مستقبل براہ راست اس ملک کے صحت کے شعبے میں ہونے والی ترقی سے وابستہ ہوتا ہے۔

انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سالوں میں ایرانی سائنسدانوں نے مختلف شعبوں میں مشکلات کے باوجود شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں جن کے نتائج دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی تمام شعبوں میں بہتری اور ترقی کا باعث بنی جن میں سے ایک صحت کا شعبہ ہے جو روز افزوں ترقی کامرحلہ طے کر رہا ہے۔

ایران کی دوا سازی کی صنعت نے انقلاب اسلامی کے بعد بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ فوڈ اینڈ ڈرگ آرگنائزیشن کے حکام کے مطابق اسلامی انقلاب کے بعد ایران کی ادویات سازی کی صنعت اس مقام پر پہنچ گئی ہے جہاں یہ بات یقینی طور پر کہی جا سکتی ہے کہ ملک کی 97 فیصد ادویات اب ملکی صنعتوں کی صلاحیتوں پر انحصار کر کے تیار کی جاتی ہیں۔

اس وقت ایران 20,000 سے زیادہ فیکلٹی ممبران کے ساتھ میڈیکل سائنسز کی 60 سے زائد یونیورسٹیاں، 1,000 علاج کے مراکز اور 150,000 ہسپتالوں کے بیڈز عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختص ہیں۔

عالمی قوتوں کی طرف سے عائد یکطرفہ پابندیوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران نے تمام شعبوں بالخصوص صحت کے میدان میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ اس وقت 95% سے زیادہ ملک کی ادویات کی ضروریات ملکی سطح پر دوازساز کمپنیاں پوری کررہی ہیں اس کے علاوہ ایرانی ساختہ ادویات اور جدید طبی آلات بہت سے ممالک کو برآمد بھی کیے جاتے ہیں۔

ریکومبیننٹ ادویات کی تیاری میں ایران کی پوزیشن:

وزارت صحت سے وابستہ اعلی عہدیدار کے مطابق انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعدکے سالوں میں ادویات اور طبی آلات کے میدان میں خود کفالت کے بعد زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے جس میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے اور اب ایران اس میدان میں دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

ویکسین سازی کے میدان میں خود کفالت:

عراق کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے دوران پابندی اور خام مال کی شدید قلت کو سامنے رکھتے ہوئے ایرانی ماہرین نے مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادویات سازی کی طرف توجہ دی اور ایران کی دوازسازی کی صنعت جو انقلاب سے پہلے درآمدات پر انحصارکرتی تھی اب 97 فیصد سے زیادہ ادویات ایران میں ہی تیار ہوتی ہیں اور ادویات کی97% پیداوار اور بعض ادویات کی برآمد جیسے بائیو ٹیکنالوجی ادویات، ویکسین کی تیاری میں خود کفالت، پولیو کا سوفیصد خاتمہ اور حال ہی میں کورونا بیماری سے نبردآزما ہونے کیلئے اقدامات اور ویکسین کی تیاری صحت کے میدان میں ایران کی اہم کامیابوں میں شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایران کی 94 فیصد سے زائد آبادی کو صحت کی تمام سہولیات دستیاب ہیں اس کے علاوہ، ایران سٹیم سیل کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہے اور یہ ایران کے صحت کے میدان میں بڑی کامیابی کی نشاندہی ہے۔

ایرانی وزارت صحت کے مطابق بہت سی ریکومبیننٹ تیارکی جارہی ہیں، جو لاعلاج بیماریوں جیسے کینسر، وائرل امراض اور ہیموفیلیا کے علاج میں استعمال ہوتی ہیں۔

مستقبل میں ادویات کی برآمدات کے امکانات:

اگرچہ ایران میں ادویات سازی کی صنعت گزشتہ 45 سالوں میں بحرانوں اور ظالمانہ عالمی پابندیوں سے گزر کر ترقی کے ایک اہم موڑ پر پہنچی ہے اور اب تک بہت ساری ایسی ادویات کی تیاری اور عوام تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے جو صرف ترقی یافتہ ممالک میں ہی ملتی تھیں اور ترقی پذیر ممالک کے عوام مہنگے علاج یا ان ادویات تک عدم دستیابی کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے تھے

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: