• Oct 25 2024 - 12:28
  • 26
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایرانی کامیاب خواتین کے عنوان سے فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں تصویر نمایش کا انقعاد

فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ایرانی کامیاب خواتین کے عنوان سے تصویری نمایش

خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی اور فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے باہمی اشتراک سے فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی میں ایرانی کامیاب خواتین کے عنوان سے جنہوں نے سائنس، معشیت، بایوٹیکنالوجی، تعلیم، طب، آرٹ اور ثقافت اور دیگر مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں کی تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا جسے اساتیذہ اور طالبات نے خواب سراہا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے سربراہ ڈاکٹر مہدی طاہری نے کہا معاشرے میں خواتین کا اہم کردار ہے اور ہم یہاں آپ کو ایرانی خواتین کی کامیابی کے ایک گوشے سے متعارف کروانے کے لیے آئے ہیں جنہوں نے اپنے اسلامی تشخص کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا آج بھی بہت سے معاشرے خواتین کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور بد قسمتی سے آج بھی خواتین کو صنفی امتیاز کا سامنا ہے اگر ہم تاریخ کی کتابوں کی ورق گردانی کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ  بہت سی لڑکیاں زندہ بہ گور ہوتی رہی ہیں انہوں  نے کہا اسلامی تعلیمات کی آمد سے خواتین کی قدر و منزلت سب پر واضح ہوگئی۔ ڈاکٹر مہدی طاہری  نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد خواتین  نے پہلے سے زیادہ مختلف شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور یہ بات غلط ثابت کیا ہے کہ حجاب خواتین کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے آپ دیکھ رہے ہیں اس نمایش میں جن خواتین کی کامیابی کے بارے میں بات ہو رہی ہے وہ سب با حجاب ہیں اور انہوں نے اسلامی تشخص کے ساتھ مختلف شعبوں میں اعلی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اسی وجہ سے پوری دنیا میں شہرت رکھتی ہیں۔ ان کا مختلف شعبوں میں موجود ہونا ان کی بے مثال طاقت اور صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش خواتین کی کامیابیوں اور قابلیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم اور  آنے والی نسلوں کے لیے ایک مثال قائم کرتی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  شعبہ اسلامک سٹیڈیز  کی سربراہ ڈاکٹر شہزادی پاکیزہ نے کہا یہ  نمائش ایرانی معاشرے میں خواتین کی انتھک محنت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے  آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ ایرانی خواتین نے علم، ادب، سائنس اور فنون کے شعبوں میں بے شمار کارنامے سرانجام دیے ہیں اسی طرح شاعری ہو یا سیاست انہوں  نے ہرمیدان میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ ڈاکٹر شہزادی نے کہا کہ ایران پر عالمی طاقتوں کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں کے باوجود خواتین  نے ہر شعبے میں نمایاں اور بے نظیر کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مشکل حالت میں ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور یہ دیگر ممالک کی خواتین کے لیے  رول ماڈل ہے ۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: