ڈائریکٹر جنرل سے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی کے مدرسین کی ملاقات
ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان سے مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی کے مدرسین اور عہدیداروں کی ملاقات
مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کے اساتذہ اور عہدیداروں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مدرسہ شہید عارف حسین کی مسجد کے استاد و امام علامہ احسان اللہ محسنی، علامہ سید جمیل حسن شیرازی اور علامہ شہاب حسین جو کہ شہید عارف حسین الحسینی مدرسہ کے پروفیسروں میں سے ہیں، نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان صاحب سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے مذکورہ مدرسے کے اساتذہ کو قرآن کی تدریس کی کلاس شروع کرنے کی تجویز پیش کی کہ ایک قاری کو، جو نوجوانوں کوقرآن کا درس دے خانہ فرہنگ بھیجا کریں اور کہا کہ یہ کتاب مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے اور یہ شیعہ اور سنی کے اتحاد میں بہت کارآمد ثابت ہوگی۔
مدرسہ کے اساتذہ نے اس قابل قدر اور کارآمد تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس اہم معاملے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تعاون کے لیے تیار ہونے کا اعلان کیا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.