حضرت رسولۖ اور فرزند رسولۖ کی ولادت باسعادت کا جشن
خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور فرزند رسول صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت
ہم آپ سب کی خدمت میں ہفتہ وحدت اور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی(ص) اور صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوات و السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور فرزند رسول صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی ولادت باسعادت
مسلمانوں میں اہلسنت حضرات 12 ربیع الاول کو رسول اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا یوم ولادت باسعادت مناتے ہیں جبکہ شیعہ مسلمانوں کی روایت کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا یوم ولادت باسعادت 17 ربیع الاول ہے۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینیؒ نے اتحاد بین مسلمین کو فروغ دینے کی غرض سے بارہ سے سترہ ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کا نام دیا ہے اور ایران اور دنیا کے مختلف ممالک میں اسی مناسبت سے 12 ربیع الاول سے لے کر 17 ربیع الاول تک مختلف تقریبات اور کانفرنسوں کا انعقاد ہوتا ہے اور تہران میں منعقدہ سینتیسویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کل بروز پیر مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دینے کے بیان کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔
ہم آپ سب کی خدمت میں ہفتہ وحدت اور خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی (ص) اور صادق آل محمد حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوات و السلام کی ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.