پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے بعد اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن کامذمتی بیان
اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جاری بیان کا متن درج ذیل ہے۔
بسمہ تعالیٰ
پاکستان کے شہر باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے اجتماع میں داعش کی طرف سے حالیہ دہشت گردی کی کارروائی میں درجنوں افراد جان بحق ہوئے۔ اس جرم نے ایک بار پھر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نوعیت، بیرونی آقاؤں اور دین مخالف ذرائع سے ان کا تعلق ظاہر کر دیا ہے۔
مسلم امہ کے دشمن برسوں سے اپنے ایجنٹوں اور گماشتوں کے ذریعے مسلم ممالک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں لہذا ایسے عوامل سے مقابلہ کے لئے مسلم امہ کو آگاہ اورمتحد رہنے کی ضرورت ہے۔
اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن، پاکستان کے مسلمان بھائیوں سے تعزیت کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت، لواحقین سے ہمدردی کا اظہار اور اس دہشت گردانہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہے۔
تعلقات عامہ، اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن
اپنا تبصرہ لکھیں.