قومی طرز تلاوت کے قرآنی گروپ کی حیدرآباد میں آمد
قومی طرز تلاوت کا قرآنی گروپ 20 نومبر 2023 سے 26 نومبر 2023 تک خانہ فرہنگ حیدرآباد کا مہمان تھا اور طرز سے متعلق اپنی قرآنی اور سکھانے کی سرگرمیاں پہلے سے بنائے گئے شیڈول کے تحت انجام دی گئیں۔
قرآنی گروپ کے ارکان میں درج ذیل افراد شامل تھے:
1۔ جناب حسین مقدم کیا، قومی طرز تلاوت کے سیکرٹری اور سرپرست
2۔ جناب سید جواد آریائی فر، استاد قرآن
3۔ جناب محمد باقری نمرور، قاری قرآن
4۔ جناب ابو الفضل عدالت خواہ، قاری قرآن
5۔ جناب سعید ثاقب فرد، گروپ کے میڈیا آفیسر
خانہ فرہنگ حیدرآباد نے اس گروپ کی آمد سے قبل حیدرآباد کے چند قرآنی اداروں سے میٹینگ کی اور قومی طرز تلاوت سے ان کی آشنائی کے لیے ماحول پیدا کیا۔ قرآنی گروپ کی آمد سے حیدرآباد میں درج ذیل کام انجام دیے گئے:
الف: سکھانے کے لیے پروگرام کا انعقاد
قومی طرز تلاوت کی اصلیت اور انفرادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کے عملی نمونے اور اہم نکات قرآنی اداروں کے سربراہان، استاذہ اور قرآن کے طلباء کو سمجھائے اور سکھائے جاتے تھے۔ چنانچہ اس طرز کے 5 پروگرام گروپ کے استاذہ کے توسط سے منعقد ہوئے۔ ان پروگراموں میں قرآنی ادارہ جماران، قرآنی ادارہ صراط الہی، پیام اسلامی فاؤنڈیشن، حوزہ علمیہ الزہرا، حوزہ علمیہ رکن الاسلام اور انجمن قرآنی محفل حسینی نے شرکت کی۔
ب: سکھانے کے پروگراموں اور قرآنی محافل میں تلاوت
تعینات کیے گئے نوجوان قاریان قرآن خود اس قومی طرز تلاوت سے سیکھ چکے ہیں اور اب ایران میں اس طرز تلاوت ادارے میں منتخب کیے گئے ہیں۔ ان قاریان قرآن نے سکھانے کے پروگراموں میں شرکت کی اور یہ نوجوانوں اور جوانوں کو ثابت کیا کہ ذرا سی کوشش سے اس مقام تک پہنچا جا سکتا ہے اور وہ بھی آئندہ حیدرآباد کے ممتاز قاری بن سکتے ہیں۔ ان نوجوان قاریان نے در ذیل پروگراموں اور شیعہ سنی محافل میں شرکت اور تلاوت قرآن کی:
1۔ قدم گاہ میں اہل تشیع کی نماز جمعہ
2۔ محفل حسینی
3۔ امام بارگاہ اصغریہ میں غزہ سے متعلق شعر کی محفل
4۔ امام بارگاہ ابوتراب، ٹنڈو آغا
5۔ جامع مسجد اکبری
6۔ وحدت امت کانفرنس اور فلسطین سے اتحاد (کراچی)