• Dec 21 2023 - 01:00
  • 80
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

خانہ فرہنگ حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل کی سندھ انڈیجینئس ٹریڈیشنل کرافٹس کمپنی کے ڈائریکٹر سے ملاقات

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدآباد کے ڈائریکٹر جنرل رضا پارسا نے 23 نومبر 2023 بروز جمعرات کو سندھ انڈیجینئس ٹریڈیشنل کرافٹس کمپنی (SITCO) کے ڈائریکٹر شکیل ابڑو سے سندھ میوزیم میں ملاقات اور گفتگو کی۔

یہ ملاقات قرآنی گروپ کی سندھ میوزیم وزٹ کے حوالے سے کی گئی۔ رضا پارسا اس ملاقات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خانہ فرہنگ حیدرآباد کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ آپ کی کمپنی کی سرگرمیوں اور کاموں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم دستکاری کے میدان میں متحرک کمپینوں سے آپ کا تعلق قائم کرنے لیے تیار ہیں۔

خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل نے سندھ میوزیم کے احاطے میں سندھ کی دستکاری مصنوعات کی دکان کا ذکر کرتے ہوئے یہ مشورہ دیا کہ اس دکان میں ایرانی دستکاری مصنوعات کا بھی ایک اسٹال لگایا جا سکتا ہے اور اگر ان دستکاری مصنوعات کے لیے مناسب فضا پیدا ہو جائے تو دلچپسی رکھنے والوں کے لیے اس شہر میں ایرانی مصنوعات کی ایک دکان قائم کی جا سکتی ہے۔ اور اسی طرح ایران میں سندھ کی دستکاری مصنوعات کے لیے بھی اسی قسم کے کام سر انجام دیے جا سکتے ہیں۔

رضا پارسا نے دستکاری مصنوعات اور روایتی فنون کے آٹھویں فجر جشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ شکیل ابڑو کی مدد سے اس جشن میں برجستہ فنکار (آرٹسٹ) اس جشن میں متعارف کروائے جائیں گے۔ 

شکیل ابڑو نے بھی رضا پارسا اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے دیے گئے مشوروں کو سراہا اور کہا کہ اس کمپنی کو قائم کرنے کا ایک مقصد دستکاری مصنوعات کی پیداوار کرنے والے فنکاروں کی مدد کرنا اور ان کی اشیاء کی تجارت کرنا ہے۔ شکیل ابڑو نے ایران اور سندھ کی تمدنی مماثلتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ خواہش ظاہر کی کہ ایران اور پاکستان کے فنکاروں کے باہمی تعلقات اور روابط کو مستحکم کیا جائے خاص طور پر دستکاری اور روایتی مصنوعات کے لحاظ سے۔ انہوں نے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ اس ملاقات میں جو باتیں بیان کی گئی ہیں ان پر عمل درآمد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے بعد شکیل ابڑو نے رضا پارسا اور ان کے ساتھیوں کو یہ دعوت دی کہ وہ نمائش کے لیے پیش کیے گئے روایتی سندھی فن پاروں، سندھی دستکاری مصنوعات کی مستقل دکان اور ساتھ ساتھ اس مقام کا بھی دورہ کریں جہاں خواتین روایتی سندھی ہنر اور فن سیکھ رہی ہیں۔ یہ ملاقات شکیل ابڑو کی جانب سے رضا پارسا اور قرآن کے قاریوں کے گروپ کو تحائف پیش کرنے پر اختتام پذیر ہوئی۔

مدیر سیستم

مدیر سیستم

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: