اسلامی جمہوریہ ایران (کراچی) کے قونصلیٹ جنرل کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل کی شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو کی وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو سے ملاقات
7 جنوری 2024 بروز اتوار کو خانہ فرہنگ حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل اور ثقافتی اتاشی رضا پارسا، شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی آف آرٹ، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیجز جامشورو کے اٹھارویں ڈگری شو پروگرام میں شرکت کے سلسلے میں اس یونیورسٹی گئے اور بعد ازاں وائس چانسلر ڈاکٹر اربیلا بھٹو کی آفس میں ان سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر اربیلا بھٹو نے یونیورسٹی میں تشریف آوری پر پارسا کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد پارسا نے علمی اور تعلیمی حوالے سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدآباد کی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی اور یہ تاکید کی کہ خانہ فرہنگ اس یونیورسٹی سے علمی اور تعلیمی حوالے سے تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
پارسا نے اس یونیورسٹی اور مشہد اور اصفہان کی یونیورسٹیز کے درمیان دو دستخط نہ کیے گئے قراردادوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ خانہ فرہنگ ان قراردادوں پر دستخط کے سلسلے میں بھی تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہے۔ پارسا نے کچھ اور بھی مشورے دیے جن میں اس یونیورسٹی کے شاگردوں کو تعلیم کے لیے اسکالرشپ دینا، ایران کے شعبۂ ہنر کے اساتذہ اور فنکاروں کی اس جامشورو یونیورسٹی میں آمد، نمائش گاہ انعقاد اور اس یونیورسٹی کے استاذہ کے ساتھ مشترک کام کرنا شامل ہیں۔
ڈاکٹر اربیلا بھٹو نے ان مشوروں کو سراہا اور کہا کہ ہم بھی ایران کے جامعات کے ساتھ علمی اور تعلیمی تعلقات کو مظبوط کرنا چاہتے ہیں اور ضرور ان دو قراردادوں کی تکمیل کے لیے ضروری اقدامات انجام دیں گے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ ایرانی اساتذہ اور فنکاروں کی اس یونیورسٹی میں آمد ہمارے لیے بہت اچھا تجربہ رہے گا اور اس طرح ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنے اور سکھانے کا موقع ملا گا۔ ڈاکٹر اربیلا بھٹو نے اس یونیورسٹی کے شاگردوں کو تعلیم کے لیے اسکالرشپ دینے کے مشورے کو بھی سراہا اور کہا ہم اس حوالے سے بھی ضرور اقدامات کریں گے۔