• Aug 4 2023 - 17:04
  • 121
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

۔ایرا ن شناسی (IRANOLOGY)۔

ایرانی قدیم دینی درسگاہ

ایران اسلامی دنیا کے اہم‌ ترین ممالک میں سے ایک ہے، ایران میں مذہبی مقامات کی موجودگی کی وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کے بہت سے سیاح کی بڑ ی تعدادہر سال مذہبی مقامات کی زیارت کے علاوہ ایران میں سیر و سیاحت کے غرض سے آتی ہے۔

اگر آپ بھی ایران جانے اور ایران کے مذہبی مقامات کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم آپ کو بتائیں گے کہ ایران کے کس شہر میں زیارت گاہیں موجود ہیں اورکونسا شہر، شاندار روایتی ایرانی فن کی وجہ سے زیادہ مشہورہے، ایران میں مذہبی مقامات کے بارے میں جاننے کے لیے خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی کے ساتھ رہیئے گا ۔

مشہد مقدس میں امام رضا علیہ السلام کا روضہ مبارک:

اگر آپ ایران کے مشہورشہرجانا چاہتے ہیں جو زیارت اورسیاحت دونوں لحاظ سے پرکشش ہو تو آپ کو لازما مشہد کا رخ کرنا چاہئے کیونکہ مشہد مقدس میں حضر ت علی ابن موسی الرضاعلیہ السلام کا حرم مقدس موجود ہے اوریہ خراسان رضوی ایران کے اہم‌ ترین مذہبی مقامات میں سے ایک ہے جو سال بھر زائرین سے بھر رہتا ہے ۔حرم امام رضاعلیہ السلام فن تعمیر کے لحاظ سے بھی بے نظر اوربے مثال ہے فن تعمیر، نقش و نگار اورثقافتی لحاظ سے بھی انتہائی پرکشش اورشاندار ہے ۔

  مشہد شہر میں بہت سے قدرتی، تفریحی اور سیاحتی مقامات بھی ہیں جوآپ کے سفر کو یادگار سفر بنا سکتے ہیں۔

قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ مبارک:

ایران میں امام رضاعلیہ السلام کے حرم کے بعد حرم حضرت معصومہ (س) قم اہم مذہبی پرکشش مقامات میں سے ایک ہے ۔ اگر آپ ایرانی تاریخ کی مشہور شخصیات جیسے پروین اعتصامی، شہید مطہری، علامہ طباطبائی، آیت اللہ بہجت کے علاوہ صفوی اور قاجاردورکے بادشاہوںکے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو حضرت معصومہ علیہا السلام کے حرم کی زیارت کو ضرور فوقیت دیں آپ علیہا السلام کی زیارت کے بعد ان ممتاز لوگوں کی قبریں تلاش کریں ان کی بھی زیارت کریں۔ واضح ر ہے کہ قم میں واقع مشہورقدیم دینی درسگاہ « مدرسہ فیضیہ» بھی حرم حضرت معصومہ (س) کے ساتھ واقع ہے۔

آگر آپ بھی ملکی اور غیر ملکی معماروں کی طرح فن تعمیر او سجاوٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو حرم حضرت معصومہ علیہا السلام کو نزدیک سے دیکھنا انتہائی ضر وری ہے کیونکہ یہاں ٹائل لگانے کا انداز، آئینہ کاری، سمیت دیگر فنون تعمیر کے لحاظ سے یہ حرام انتہائی منفرد اورشاندار ہے اس کے علاوہ شاندار ریشمی قالین، ہاتھ سے لکھے گئے قرآن کے نسخے، لکڑی کے پرانے دروازے آپ کی توجہ کا مرکز بن سکتا ہے ۔

شیراز میں حضرت شاہ چراغ کا مزار:

بہت سے سیاح شیراز کو ایک تاریخی شہر اور اس کی شاہی اور قدیم تاریخ کے باعث جانتے ہیںتاہم یہ لوگ اس شہرمیں موجودشاہ چراغ کے مقبرے سے لاعلم ہیں، شاہ چراغ شیراز ایک شاندار مقبرے کا نام ہے جس میں امام رضا کے دو بھائیوں احمد بن موسی (شا ہ چراغ) اور محمد بن موسی (سید میر محمد) کے مقدس مزارات ہیں۔

یہ مقدس مزارفن تعمیر کے لحاظ سے نمایاں اور منفردمقام کا حامل ہے۔ ایرانی آرٹ، ٹائلوں اور شیشوں کے ساتھ اسلامی فن تعمیر کے امتزاج نے شا ہ چراغ کو ایران میں سب سے نمایاں اور خوبصورت مقبروں اور زیارت گاہوں میں سے ایک بنا دیا ہے۔

یقینا شیراز کے پرانے اور قدیم شہر میں تاریخی مقامات، خوبصورت فطرت اور بے شمار پرکشش مقامات کے ساتھ ساتھ دیگر مذہبی مقامات بھی ہیں۔

رے شہر میں شاہ عبد العظیم حسنی کاروضہ

اگر آپ تہران میں مشہور‌ ترین مذہبی مقامات کی زیارت کرناچاہتے ہیں جو نہ صرف ائمہ کی اولاد میں سے ہیں بلکہ علمی اور ممتاز شخصیت کا مقبرہ ہے تو آپ ایران کے قدیم شہر، رے شہرمیں واقع حضرت شاہ عبدالعظیم کے مقبرے کی زیارت کیلئے ضرور جائیں جہاں بعض دیگر دینی اورعلمی شخصیات اور بزرگوں کی قبریں بھی ہیں۔ جن میں جلال آل احمد، آیت اللہ کاشانی، محمد رضا مہدوی کینی اور شیخ صدوق شامل ہیں۔

شاہ عبدالعظیم حسنی کا مزار ایران کے مشہور مذہبی مقامات میں سے ایک ہے جہاں ہر سال دنیا بھر سے لاتعداد سیاحوں اور زائرین آتے ہیں، مقبرے کے علاوہ آستانہ کی حدود میں اسکول اور مدرسہ، میوزیم وغیر ہ بھی موجود ہیں۔

جمکران جامع مسجد قم:

ایران میں واقع روحانی مقامات میں سے ایک، جہاں دور درازعلاقوں سے بہت سے عقیدت مند جمع ہوتے ہیں، وہ جامع مسجد جمکران ہے ۔

یہ جاننا دلچسپ ہے کہ اس مسجد کا فن تعمیر اور سجاوٹ، جس میں مٹی کی سات رنگوں کی ٹائلیں، سونے اور  اسلامی نقش، سورہ جمعہ سے مزین ٹائلوں کے نوشتہ جات، خوبصورت محرابیں شامل ہیں۔ قاجاری دورمیں اس مسجد کی تعمیرکی گئی اوربعد کے سالوں میں اس کی تزئین و آرائش پر بڑے پیمانے پر کام ہوا ہے اوراس وقت دنیا کی خوبصورت‌ ترین مساجد میں شمار ہوتا ہے ۔

مسجد جمکران کسی بھی وقت اور کسی بھی موسم میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں اور مسافروں کا خیرمقدم کرتی ہے، غروب آفتاب کے بعد رات کے آخر ی پہرتک اس مسجد میں عبات کیلئے آپ قیام کرسکتے ہیں، صبح کے وقت اس مقدس مقام پر خوشگوار روحانی ماحول سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: