• Sep 4 2024 - 10:09
  • 19
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

کتاب سیرہ نبوی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف

سیرت نبوی (ص)کے بارے میں تحقیقی جائزہ

کتاب سیرہ نبوی انسائیکلوپیڈیا کا تعارف
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دنیا کے تمام مسلمانو ں کے لئے ایک خاص اورممتاز مقام رکھتے ہیں۔ہر مسلمان کے دل میں اس عظیم ہستی سے لامتناہی محبت ہے تاہم سیرہ نبوی کا انسائیکلوپیڈیا جو آپ (ص)کی زندگی کی تاریخ کے مختلف ابعاد پر مشتمل ہے کے بارے میں ہمارے معاشرے کے کم لوگ ہی جانتے ہیں۔اس پر توجہ دینے کی ضرورت نے یونیورسٹی اوردینی مدارس کے شعبہ تاریخ کو  اس بات پر مجبورکیا کہ وہ دیگر تعلیمی شعبوں سے زیادہ اسلامی تاریخ کے اس حصے پر اپنی توجہ مرکوز کرے۔
اس گروپ کی کئی سالوں کی کوششوں کے نتیجے میں اس حوالے سے کئی کتابوں کی تالیف اورمضامین سامنے آئے اورمتعدد کانفرنسز منعقد ہوئے جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
سیرت نبوی (ص)کے بارے میں تحقیقی جائزہ ،سیرت نبوی اوررسول خدا (ص)کی حکومت پر تحقیق ۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی کا صحیح نقطہ نظر،رسول اللہ (ص)کی زندگی میں اخوت کی حدیث،سیرت نبوی (ص)میں مہاجرین اورانصار کے تعلقات،یہ تمام اعمال بہرحال بہت فائدہ مند اورقابل تعریف ہیں۔لیکن ایک جامع منصوبہ جس میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زندگی کے تمام پہلوشامل ہوں ،کی کمی پوری طرح محسوس ہورہی تھی۔
 تاریخ سے وابستہ دینی اوریونیورسٹی کے محققین کے گروہ نے اس ضرورت کے درست اداک کے ساتھ  2001سے بڑے اورجامع منصوبے (سیرہ نبوی انسائیکلوپیڈیا)کو اپنے ایجنڈے میں شامل کیا ۔
اس منصوبے کو پانچ اہم اوربنیادی حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے :
اصحاب رسول(ص)واقعات اورحوادث،قبائل اورخاندان،مقامات اورتصورات۔
صحابہ سے متعلق مضمون کے حصے کی خصوصیات :
اس حصے میں مضمون کی تحریر میں جن چیزوں توجہ دی گئی ہے وہ درج ذیل ہیں:
1۔مضمون کے متن یا ابتداء میں عہدی نبوی اوراس کے بعد اصحاب کرام رضوان اللہ علیہم کی سیرت کو واقعات کی زمانی ترتیب کو سامنے رکھتے ہوئے جامع اوراختصار کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
دلچسپ معلومات:نام ،نسب،کنیہ اورلقب،خاندان اورقبیلہ،اسلام سے پہلے کی مختصر زندگی،قبول اسلام،صحابی ہونے کی وجوہات،مکی دور،ہجرت ،بیعتوں میں شرکت،غزوات اورسرایامیں شمولیت ،زندگی کے آخری لمحات اوروفات ،بیوی اوربچے اوررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث کی روایت وغیرہ۔
2۔اگرکسی واقعہ میں کسی صحابی نے اہم کردار اداکیا ہے تو اس کا تفصیل سے ذکر ہے۔
3۔اسلام سے پہلے اوربعد میں اورخلافت کے دورمیں صحابہ کا سماجی مقام بیا ن کیاگیا ہے۔
4۔اسلام سے پہلے اوربعد میں صحابہ کرام کے سماجی عہدے مثال کے طورپرحجاج کو پانی پلانے کی ذمہ داری ،کوفہ کی حکمرانی ۔۔۔وغیرہ کاذکر ہے۔
5۔عہدی نبوی اوراس کے بعد صحابہ کرام کے افکار کا موازنہ کیا گیا ہے۔
6۔محققین نے صحابہ کرام کی اخلاقی خوبیان ،نفسیانی قدرت اورمہارت ،علمی خصوصیات بیان کی ہیں جیسے فقہ ،شاعر ہونا اوردیگر معاملات ،فتویٰ کی اجازت وغیرہ
7۔صحابہ کرام کی خاص کلامی اورفقہی آراء جو شیعہ نظریات کے مطابق ہیں جیسے خمس،وضو،میت کی تجہیز و تکبیروغیرہ بیان کیا گیاہے۔
8۔اگر کسی صحابی کے بارے میں بہت کم معلومات ہوں لیکن ان کی اولاد بعد کی نسلوں کے بارے میں اہم معلومات موجودہوں تو اس طرف اشارہ کیا گیا ہے۔
9۔صحابہ کی قبر،اس کی اہمیت اورتاریخی تبدیلی بیان کیاگیاہے۔
10۔صحابہ کرام کی احادیث کی تعداد اوران کے اہم راویوں کے نام بھی درج ہیں۔
اس کتاب کو ایران میں مدارس اوریونیورسٹی سے وابستہ محققین نے شائع کیا ہے ۔
(اس کتاب کو اردومیں ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عموم مسلمین اس اہم کتاب سے استفادہ کرسکیں)

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: