• Oct 7 2022 - 10:24
  • 138
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران،راولپنڈی کا نیشنل کالج آف آرٹ کا دورہ

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران،راولپنڈی فرامرز رحمان زادنے راولپنڈی شہر میںواقع نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا اورانتظامیہ کے عہدیداروں اور پروفیسروں سے ملاقات اورتفصیلی گفتگو کی۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی فرامرز رحمان زادنے راولپنڈی شہر میںواقع نیشنل کالج آف آرٹس کا دورہ کیا اورانتظامیہ کے عہدیداروں اور پروفیسروں سے ملاقات اورتفصیلی گفتگو کی۔
  راولپنڈی نیشنل کالج آف آرٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور انتظامی امور کے سربراہ محمد یاسر حنیف نے دونوں ہمسایہ اوربرادر ملکوںکے درمیان ثقافتی اور فنی مشترکات کے فروغ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اس تعلیمی مرکز میں تمام نسلوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ موجود ہیں اورہم صنفی مساوات کو فروغ دینے، فنوں کو پھلنے پھولنے، تخلیقی صلاحیتوں اور ہنر کواجاگر کرنے کے لیے صلاحیتوں کے بہترین استعمال کی راہ ہموار کرنے کیلئے سرگرم عمل اورکوشاں ہیں۔
ملاقات کے دوران انہوں نے مختلف نمائشوں اور ورکشاپوں کے انعقاد کے سلسلے میں خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے، دونوں پڑوسی اور مسلم ملکوں کے درمیان طلباء اور پروفیسروں کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: ایران شروع سے ہی تہذیب، ثقافت اور فنون کا گہوارہ رہا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان طلبا اوروفودکے تبادلے سے تجربات کے تبادلے اور فن کے فروغ کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
منی ایچر آرٹ اور پینٹنگ کی پروفیسر محترمہ عائشہ درانی نے کہاکہ نیشنل آرٹ کالج میں طلبہ کو پہلے ایرانی پھر ہندوستان کے گورکانی دور اور پھر برصغیر کے منی ایچر آرٹ سکھایا جاتاہے۔
ڈی جی خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی فرامرز رحمانزاد نے خانہ فرہنگ کا نیشنل کالج آف آرٹس راولپنڈی میںمکمل تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایرا ن کے خطاطی کے مشہوراساتذہ، سجاوٹ کے ماہرین  اورمنی ایچرز فنکارپاکستانی طلبہ براہ راست اورآن لائن کلاسیں اور ورکشاپس منعقدکر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی خطاطی اور ڈیکوریشن آرٹسٹ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے فن کو دونوں ممالک کے فنکاروں اور عوام کو جوڑنے والے ایک اہم عنصرقراردیتے ہوئے کہاکہ ایرانی فنکاروں نے انقلاب کے بعد اسلامی جمہوری نظام کی حمایت سے فن کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے اور انہیں حکومت کی حمایت بھی حاصل ہے۔ 
 
راولپنڈی میں خانہ فرہنگ ایران کے سربراہ نے دورے کے دوران نیشنل کالج آف آرٹس کے مختلف شعبوں بشمول پینٹنگ اور منی ایچر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لائبریری سمیت ۱۵ ہزار کتابوں پر مشتمل لائبریری، طلبا کے کلاس رومز، ڈیجیٹل اور گرافک آرٹ کی تعلیم کی کلاسز، پینٹنگ پرنٹنگ ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: