• Aug 1 2022 - 12:20
  • 117
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

ڈی جی خانہ فرہنگ آقائے فرامرز رحمان زاد کا وفد کے ہمراہ عیدگاہ شریف کا دورہ،پیرمحمد نقیب الرحمن سے ملاقات

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈ ی آقای فرامرز رحمان زاد کے ہمراہ ایران سے آئے ہوئے وفد نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ عید گاہ شریف حضرت پیرمحمد نقیب الرحمن سے دربار عالیہ پرملاقات کی

 

ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈ ی آقای فرامرز رحمان زاد کے ہمراہ ایران سے آئے ہوئے وفد نے سجادہ نشین درگاہ عالیہ عید گاہ شریف حضرت پیرمحمد نقیب الرحمن سے دربار عالیہ پرملاقات کی اس موقع آقای فرامرز رحمان زاد نے پیر صاحب سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی آقای فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ آپ سے ملنے کی ہمیشہ سے دل میں خواہش رہی ہے تاہم آپ کی مصروفیات کی وجہ سے ہمیں ملاقات کی شرف نہیں حاصل ہوسکا انہوں نے اس موقع پر پیر نقیب الرحمن کواتحاد بین المسلمین کا محور اورمرکز قرار دیتے ہوئے ان کی کوششوں کو سراہا اورخراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلمانوں کے دل میں بلا تفریق آپ کیلئے اعلیٰ مقام اورمحبت ہے ایران کے عوام بھی آپ سے والہانہ اظہار محبت کرتے ہیں ۔جناب آقای فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ خانہ فرہنگ ایران میں اتحاد بین المسلمین اوردیگر مناسبت سے منعقد ہونے والی تقریبات میں آپ شرکت فرماتے رہے ہیں اس حوالے سے دربار عالیہ عید گاہ شریف کا تعاون قابل تعریف رہا ہے ایران کے دورے اورمقدس مقامات کی زیارت کی خواہش کے اظہار کی جواب میں آقای فرامرز رحمان زاد نے دورہ ایران کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی میں ایک چھوٹا سا ایران ہے جہاں آپ کی تشریف آواری اورتقریبات میں شرکت کی شدت سے ہم انتظار کرتے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی جناب آقای فرامرز رحمان زاد کی قیات میںجب ایرانی وفددربار عالیہ عید گاہ شریف پہنچا تو پر پیر صاحب نے وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا اورانہیں خوش آمدید کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ملت ایران پر فخر ہے اورمیری دعا ہے کہ دوسرے اسلامی ممالک کو بھی ایران کی طرح غیر ت اورحمیت عطافرمائے انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بھائیوں کے ساتھ خصوصی محبت ہے امام خمینی  نے میرے والد بزرگوار کو ایک خط کے ذریعے ایران کے دورے کی دعوت دی تھی جو کہ میرے پاس ابھی بھی محفوظ ہے انہوں نے اپنے گفتگو کے دوران کہا کہ نوے فیصد لوگ اتحاد اورامن کے خواہاں ہیں جبکہ ایک فیصد شرپسند امن و امان کوتہہ و بالا کرنے کے درپے ہیں جن کی مل کر حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا جو لوگ امن و امان کو خراب کرتے ہیں دراصل وہ بیرونی طاقتوں کے ایجنٹ اورآلہ کار ہیں انہوں نے رہبر انقلاب آیت اللہ خامنہ‌ ایکے اس فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہاتھ باندھ کر اورہاتھ کھول کر نما زپڑھنے پر آپس میں لڑ رہے ہیں جبکہ دشمن ہمارے ہاتھ کاٹنے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص روزہ رکھنے اورمطاف سے بھی گزر کر بیت اللہ کے دروازے پربھی پہنچ جائے مگر اس کے دل میں اہل بیت علیہم السلام کی محبت نہ ہو تو اس کاکوئی فائد ہ نہیں ہے ۔پیر نقیب الرحمان نے اتحاد بین المسلمین اورقرانی تعلیمات کے فروغ کیلئے عیدگاہ شریف کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اورخانہ فرہنگ کے جلد از جلد دورے کا اعلان کردیا۔

ملاقات کے بعد وفد نے آستانہ شریف دربارہ عالیہ کی زیارت کی اوروہاں فاتحہ خوانی کی اس موقع پر ایران سے آئے ہوئے نوحہ خواں نے محرم الحرام کی مناسبت سے مختصر مجلس امام حسین علیہ السلام پڑھائی۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: