• Jul 26 2023 - 14:21
  • 144
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی اورخانہ فرہنگ ایران ،راولپنڈی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

خانہ فرہنگ ایران راولپنڈی اورفاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی طے پانے والی مفاہمت کے تحت، ثقافت، تعلیم اورتحقیق کی توسیع اورترقی کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے۔معاہدے کی تقریب فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں ہوئی اورمفاہمت کی یادداشت پر خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے سربراہ فرامرز رحمان زاد اوریونیورسٹی کی وائس چانسلر صائمہ حامد نے دستخط کیے۔

اس مفاہمتی یادداشت میں فریقین نے مشترکہ تحقیق، کتابوں کی اشاعت، تعلیمی ورکشاپس کے انعقاد، کانفرنسز اورسیمینارز میں ماہرین کی شرکت یقینی بنانے، علمی وفود کے تبادلے، فلم فیسٹولز میںماہرین کی شرکت یقینی بنانے کے لیے ضروری انتظامات کرنے سمیت دیگر امورمیں تعاون کا دائرہ بڑھانے اورفارسی زبان کی تدریس کے لئے اقدامات پر اتفاق کیا ۔

یادداشت پر دستخط سے قبل فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر سے گفتگوکرتے ہوئے خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے سربراہ آقای فرامرز رحمان زاد نے کہا: ایران اورپاکستان ہمسایہ ملک ہونے اورمشترکہ ثقافت اوراقدار کے حامل ہونے کے باعث ہم دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا ثقافت، تعلیم اورتحقیق کے میدان میں تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید گہرے اورمستحکم ہو سکتے ہیں۔

آقای رحمان زاد نے کہا ایران اورپاکستان دونوں اسلامی ملک ہیں، دونوں ملکوں میں خاندانی اقدار کا تحفظ اور خاندانی نظام کو مضبوط کرنا اسلام کے نقطہ نظر سے بہت ضروری ہے۔

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلرصائمہ حامد نے اس یادداشت کو ثقافتی اور علمی تعاون کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے کہا: ایرانی فلمیں مواد کے لحاظ سے جامع ہوتی ہیں اوربنیادی اور سماجی مسائل کی نشاندہی اوران کے حل کے لئے رہنمائی بھی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی میں اس قسم کی فلموں کی نمائش یونیورسٹی کی طالبات کیلئے خاندان نظام اورخاندانی اقدار کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کرسکے گی۔

ڈاکٹر صائمہ حمید نے مزید کہا کہ خاندان اور خواتین کا موضوع بہت وسیع ہے۔ لہذا، میں یونیورسٹی کے کے تمام شعبے موضوع پر ہونے والی کانفرنس میں اپنی شرکت یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں گے۔

انہوں نے خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی ک ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کویونیورسٹی کے لیے کے لئے باعث فخر قراردیتے ہوئے کہا: عموماً جامعات میںایک شعبہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جاتے ہیں، لیکن چونکہ ایران ثقافت، اورتعلیم و تحقیق کے میدان میں پیشتر کے حامل ملک ہے لہذا ہم امید کرتے ہیں کہ خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی ہماری یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے ساتھ جامع اور موثر طریقے سے تعاون جاری رکھے گا۔

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: