غزہ کی پٹی میں حالیہ واقعات کے بعد اسلامی ثقافت اور مواصلاتی تنظیم کا بیان
اسلامی ثقافت اورموصلاتی تنظیم نے غزہ کی پٹی میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا متن پیش خدمت ہے:
و ما النّصر الا من عند اللّٰہ العزیز الحکیم
باسمہ تعالی
ملت فلسطینی نے اپنے جائز اور ناقابل تنسیخ حقوق کے دفاع اوربیت المقدس کے تحفظ کے لیے ایک بار پھر ایک عظیم اورناقابل فرا موش کارنامہ سرنجام دیا ہے ۔
فرزندان مزاحمت کے اس عمل نے قابض دشمن کا مقابلہ اورفلسطینیوں کی املاک اورگھروں پر مسلسل حملہ کرنے والے صیہونی حکومت اوران کے حامیوں کے مذموم مقاصد کو چیلنج کیا ہے ۔
جس سے قدس شریف کے غاصبوں کے لئے ماضی کی طرح واپس آنا ناممکن ہوجاتا ہے، فلسطینی عوام کے خلاف روا رکھے جانے والے بے شمار جرائم کی حمایت کرنے والے سازش کاروں اورعلاقے میںغاصب اسرائیل کے ایجنٹو ں کاطاقت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیا گیا ہے ۔
مزاحمت کا جو بیج مسلمانوں کے قبلہ اول پر غاصبانہ قبضے کے بعد بالفورکے ذلت آمیز اعلانیہ کے بعد یویا گیا تھا اس نے اب پھل دینا شروع کردیا ہے اورنیل سے فرات تک تسلط جمانے کا دعویٰ کرنے والوں کے لئے سخت شکست تسلیم کرنے پر مجبورکردیا ہے۔
طول و عرض میں مزاحمت کی حکمت عملی میں توسیع، الہی وعدے کی تکمیل اوررہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے مستقبل قریب میں صیہونی حکومت کی نابودی کی پیش گوئی کے تحقق کی نوید ہے ۔
خدا وند متعال کی طرف سے نصرت اوراس مقدس راہ میں مزاحمت کرنے والے اورآزادی و مزاحمت کی منطق سے محبت کرنے والوں کاتعاون ہمیشہ فلسطین کے ہیروز کے ساتھ رہے گا۔
تعلقات عامہ برائے اسلامی ثقافت و مواصلاتی تنظیم، اسلامی جمہوریہ ایران
اپنا تبصرہ لکھیں.