• Sep 6 2024 - 14:10
  • 18
  • مطالعہ کی مدت : 4 minute(s)

صوبہ گلستان کے سیاحتی اورتفریحی مقامات

صوبہ گلستان کے سیاحتی اور تفریحی مقامات کا تعارف

صوبہ گلستان کے سیاحتی اور تفریحی مقامات:
 

صوبہ گلستان ایک وسیع وعریض صوبہ ہے اور اسے صرف ایک سفر میں مکمل طور پر نہیں دیکھا جا سکتا یہی وجہ ہے کہ اگر آپ صوبہ گلستان کا سیاحتی اور تفریحی سفرکریں تو یہاں کے چند معروف و مشہور تاریخی اور قدرتی مقامات تلاش اور ان سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں.
خوشی کی بات یہ ہے کہ شمال سے گرگان تک ریل گاڑیاں چلتی ہیں اس کے علاوہ ہوائی جہاز، بسوں اور کاروں کے ذریعے بھی آرام دہ سفر کرسکتے ہیں۔ صوبہ گلستان کی طرف جاتے ہوئے راستے میں آپ گرگان میں ایک دن قیام کرکے وہاں کی خوبصورتی اور قدرتی مناظر سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
گلستان کے سیاحتی مقامات کی سیر کہاں سے شروع کریں؟
جیساکہ شروع میں اس طرف اشارہ کیا کہ گلستان ایک بہت خوبصورت اور وسیع و عریض صوبہ ہے اور یہاں قدرتی مناظر سے معمور سیاحتی اور تفریحی مقامات ہیں جہاں کی سیر کرکے سیاح قدرتی اور تاریخی پرکشش مقامات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں.
صوبہ گلستان کے جنگلات:
صوبہ گلستان میں جو سب سے مشہوراور سیاحوں کی توجہ کا مر کز ہیں وہ یہاں کے خوبصورت اورسرسبز و شاداب جنگلات ہیں.ویسے بھی ایران کے شمالی صوبوں کے جنگلات اورفطرتی حسن سے لبریز مقامات سیاحوں کے لیے ہمیشہ ایک خاص کشش رکھتے ہیں تاہم صوبہ گلستان کے جنگلات کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ دوسرے شمالی صوبوں کے جنگلات سے زیادہ قدیم اور قدرتی ہیں۔ یہاں تک کہ اگر آپ اس کے کچھ حصوں میں قدم رکھتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ آپ اس مٹی پر قدم رکھنے والے پہلے انسان ہیں۔
ایسے تازہ دریافت ہونے و الے جنگلات کمیپنگ اوررات گزارنا ایک منفرد تجربہ ہوسکتا ہے ۔واضح رہے کہ قدیم یا تازہ دریافت جنگلات کا مطلب یہ ہرگزنہیں کہ وہاں آپ کے علاوہ اورکوئی نہیں ہوگا ۔وہاں سیاحوں کی بڑی تعداد نظر آئے گی ۔
٭رنگو جنگل:
جب آپ اس علاقہ کا سفر کریں گے تو بورڈ پر رنگوفارسٹ لکھا نظر آئے گا درحقیقت اس علاقے کو فارسٹ پارک قراردیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ گلستان سیر و سیاحت کے لئے سب سے مشہورمقامات میں سے ایک ہے ۔اس جنگلی پارک میں نباتات اتنی گھنی ہیں کہ آپ کو یہ پارک کم جنگل زیادہ نظر آئیں گے ۔سیاحوں کو جنگل تک پہنچنے کے لئے پندرہ (15)کلومیٹر مسافت طے کرنا پڑے گا اس کے علاوہ سیاحوں کو'' توشن ''کی گلیوں سے گزرکر جانا پڑتا ہے جو صوبہ گلستان کے تاریخی اورقدیمی گائوں میں سے ایک ہے۔
 رنگو جنگل میں ایک آبشار ہے جسے رنگو آبشار کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اگر آپ جنگل کا راستہ تلاش کرتے ہیں اور اس کے آغاز تک پہنچ جاتے ہیں، تو آبشار کی طرف بڑھنے سے پہلے، یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس درست اوزار اورتیاری دونوں ہیں کیونکہ آپ کے پاس جنگل کے آغاز سے لے کر رنگو آبشار تک کئی گھنٹے آگے چلنا ہے اورراستے میں مشکلات آسکتی ہیں جن سے مقابلے کے لئے تیاری ضروری ہے۔
٭النگدرہ جنگل:
صوبہ گلستان میں ایک اور قابل دید مقام جو سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے وہ ہے گلستان کا النگدرہ جنگل جس میں تمام درخت اور سہولیات موجود ہیں۔
٭ گلستان صوبہ میں گھڑسواری کے مقابلے:
صوبہ گلستان میں سیاحوں کے لئے پرکشش تقریبات میں سے ایک گھڑ سواری کے مقابلے ہیں۔ صوبہ گلستان ایران میں گھوڑوں کی افزائش اور گھڑ سواری کے مقابلوں کا مرکز ہے، اورگنبد رائیڈنگ ٹریک ملک کا سہولیات سے لیس سب سے بڑا گھڑدوڑ ٹریک ہے ۔اس کے علاوہ یہاں موسم سرما اورگرما دونوں ک لحاظ سے اصطبل ،سوئمنگ پولز ،ریسٹوران اوروائرلیس انٹر نیٹ جیسی سہولیات میسر ہیں ۔ ہر سال اس یہاں پر گھڑ سواری کے دو مقابلے منعقد ہوتے ہیں۔
صوبہ گلستان کی آبشاریں:
اگر آپ قدرتی مناظر کو دیکھنے اوراس حوالے سے مہم جوئی کے شوقین ہیں تو گلستان میں واقع آبشاریں آپ کے لئے بہترین ہیں جو درج ذیل ہیں:
٭آبشار لوہ
٭آبشار کبودوال
٭آبشار آق سو
٭آبشار زیارت
٭آبشار رنگو
٭آبشار شیرآباد
٭آبشار لاشو
٭آبشار بارانکوہ
٭آبشار شادان
صوبہ گلستان کی آبشاروں تک جانے کے لیے آپ مقامی لوگوں سے مدد لے سکتے ہیں۔ قدرتی سیاحت کے لیے موزوں کپڑے اور جوتے پہننا نہ بھولیں اور جنگل کے وسط میں تھوڑی سی سیر کے لیے تیار رہیں۔ اس کے علاوہ گلستان کے جنگلات، آبشاروں اور دیگر دلچسپ مقامات پر جانے والے بہت سے سیاحوں نے کہا ہے کہ اس علاقے میں بارشیں کچھ زیادہ ہی شدید ہیں لہذا وہاں جانے سے پہلے موسم کے بارے میں معلومات لیں اورموسم کی پیشن گوئی کاجائزہ ضرورلیں۔
آشورادہ،ایران کے شمال کا واحد جزیرہ:
جزیرہ آشورادہ، اپنی قدرتی تالابوں، قدیم فطرت، اور ہجرت کرنے والے پرندوں اور جنگلی گھوڑوں کی موجودگی کے باعث، ایران کے شمال میں واقع واحد جزیرہ ہے جہاںترکمان بندرگاہ سے بوٹس کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے. یہ جزیرہ ہر سال ایک ملین نقل مکانی کرنے والے پرندوں کی میزبانی کرتا ہے اور دنیا کے اہم ترین آبی علاقوں کی فہرست میں شامل ہے.
(جاری ہے)

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: