• Nov 28 2022 - 12:55
  • 121
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی دوسری برسی

ایرانی کلینڈر کے مطابق آج ۷آذر۱۳۹۹ (ھ ش) صیہونی حکومت کے کرائے کے قاتلوں کے ہاتھوں ڈاکٹر محسن فخر زادہ کی شہادت کی دوسری برسی ہے۔ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ نے اللہ تعالیٰ سے اپنے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے جدو جہد کا صلہ پایا اورشہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوگئے۔
ڈاکٹر فخری زادہ، جو ایران کے جوہری پروگرام کے بانیوں اور تیار کرنے والوں میں سے ایک ہیں، جوہری پروگرام میں پیشرفت اورایران کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے اورترقی میں سرعت لانے کے جرم میں کم از کم دو دہائیوںسے صیہونی ایجنڈوں اوران کے ٹارگیٹ کلرزکے نشانے پر تھے ۔
اس عظیم اوربلند مرتبہ شہید کوجوہری پروگرام کے بانی اورجوہری سائنسذان کے علاوہ، ایک ذولفنون سائنسدان (سائنس اورٹیکنالوجی سے آگے درجے کے علم و حکمت رکھنے والا) سمجھا جاتا تھا۔ فلسفہ و ادب سے لے کر فزکس تک اور نیوکلیئر ڈیفنس کی ایجاد سے لے کر نان ریڈار کے ذریعے دشمن ٹیکنالوجی (طیاروں) کی شناخت اور فضائی دفاع میں لیزر کا استعمال اور آخر میں کورونا کی تشخیصی کٹ اور کورونا ویکسین کی تیاری اور۷آذر۱۳۹۹ (ھ ش) کے دن شہادت سے چند ماہ قبل  انسانوں پر تجربہ اورکامیابی اس عظیم شہید کے عظیم کارناموںمیں شامل ہیں۔ 
اللہ تعالیٰ اس عظیم شہید کے راستے کو پرنور اوران کے مشن کو مزید کامیابی عطافرمائے، امین
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: