• Jul 31 2024 - 15:55
  • 17
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

حماس نے ہنیہ کی شہادت پر تعزیت پیش کی .

اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے اپنے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فلسطین کی عظیم قوم، اسلامی و عرب امت اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو تعزیت پیش کی ہے۔
حماس نے بدھ کی صبح اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تہران میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہو گئے ہیں۔
حماس کے بیان میں کہا گیا ہے : حماس کے رہنما مجاہد برادر اسماعیل ہنیہ ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد تہران میں اپنی اقامت گاہ پر صیہونیوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔
اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے ایک اعلامیہ میں بتایا تھا کہ حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ اور ان کا ایک محافظ تہران میں اپنی رہائش گاہ پر ہونے والے حملے میں شہید ہو گئے۔
اعلامیہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
انا لله و انا الیه راجعون
فلسطین کی بہادر قوم، ملت اسلامیہ اور مزاحمتی محاذ کے بہادر جوانوں اور ایرانی قوم کو تعزیت پیش کرتے ہیں کہ گزشتہ شب (بدھ) دیر گئے، اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسماعیل ھنیہ کی رہائش گاہ کو تہران میں نشانہ بنایا گیا جس میں وہ اور انکا ایک محافظ شہید ہوگئے۔
واقعے کی تحقیقات جا رہی ہیں اور تفصیلات سے بعد میں آگاہ کیا جائے گا۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: