• Jan 24 2023 - 11:11
  • 86
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

حجت الاسلام والمسلمین محمدمہدی ایمانی پور کی طرف سے جاری بیان کا متن

  اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسل برائے پالیسی سازی اور مذہبی مکالمے کی رابطہ کاری کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین محمدمہدی ایمانی پور نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سویڈن میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے اور مذہبی مقدسات کی توہین کی شدیدمذمت کی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین محمدمہدی ایمانی پور کی طرف سے جاری بیان کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمان الرحیم

مکروہ چہرا ایک بار پھر بے نقاب

شیطان کے ایجنٹ اورکارندے، وقتا فوقتااظہار آزادی رائے کی نامہاد حامی حکومتوں کی مدداور من گھڑت حیلے بہانوں سے اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔اس بار سوئڈن میں ترکی کے سفارت  خانہ کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کرکے لاکھوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے البتہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف سوئیڈن کی طرف سے یہ شیطانی حرکت پہلی بار نہیں ہے ۔

قرآن پاک زندگی، موت اور حیات کی کتاب ہے۔

قرآن کریم اور اس کی آیات مسلمانوں کے درمیان سب سے زیادہ مقدس، عزیز‌ ترین اورسول اکرم (خدا کی رحمتیں اوربرکتیں آپ پر اورآپ کے پاکیزہ خاندان پر نازل ہوں) کی سب سے عظیم یاد گارہیں ۔

مسلمان کی حیات و ممات اوررشدو ہدایت قرآن سے وابستہ ہے اور قرآن کے ساتھ خدا کی طرف لوٹتے ہیں۔ قرآن پاک مسلمانوں کے لیے زندگی، موت اور حیات کی کتاب ہے۔

پوری دنیا کے مسلمان دن رات اس آسمانی کتاب کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں، قرآن پاک کے ساتھ خدا سے راز و نیاز اور اس کتاب کی تقدیس اور تعظیم کرتے ہیں اور اس عظیم کتاب کے ساتھ عشق کی حد تک محبت کرتے ہیں اور اسی آسمانی کتاب کی تعلیمات کی روشنی میںروئے زمین پر زندگی بستر کرتے ہیں۔

اظہار آزادی رائے کے بہانے سے اس طرح کی بزدلانہ، رذیلانہ اورنہ ختم ہونے والی اس طرح کی شیطانی حرکتیں مسلمانوں کی ناراضگی کا باعت بن رہی ہیں، جنہوں نے ہمیشہ دوسرے مذاہب کے مقدسات، نشانیوں اورعبادت گاہوں کا احترام کیا ہے ۔

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ان کا یہ شرانگیز رویہ مختلف مذاہب، رسومات اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے پرامن بقائے باہمی کو شدید نقصان پہنچارہا ہے اور مذاہب کے درمیان مکالمے اور ثقافتوں کے باہمی میل جول کی فضا کو تاریک بنا نے کا سبب بن رہا ہے ۔

میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسل برائے پالیسی سازی اور مذہبی مکالمے کی رابطہ کاری کے سربراہ کی حیثیت سے قرآن کریم کو نذر آتش کرنے، مذہبی مقدسات کی توہین اور لاکھوں مسلمانوں کے دل و جان کو زخمی کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

قرآن کریم کے پیروکار، مختلف مذاہب کے رہنماوں اور دانشوروں اور دنیا کے آزاد لوگوں بالخصوص مغربی یورپ اور شمالی امریکہ، جو برسوں سے اس طرح کی شرمناک اورشیطانی حرکتوں کے میدان میں تبدیل ہوئے ہیں، کے باشندوں سے توقع کرتے ہیں کہ وہ کم ازکم اسلام دشمنی، مسلمانوں کی دل آزاری اور اظہار آزادی کے جھوٹے اور جعلی دعوئوں کے ذریعے مذہبی مقدسات کی توہین سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ ہمیں اپنی محبت، نور اور راستے سے دور نہ کرے۔

  محمدمہدی ایمانی پور

سربراہ، کونسل برائے پالیسی سازی ورابطہ کاری برائے مذہبی مکالمہ اسلامی جمہوریہ ایران

جمادی الثانی ۱۴۴۴ - بهمن ۱۴۰

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: