• Aug 25 2022 - 13:54
  • 131
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایرانی نوجوانوں نے امریکی اینوورس ایجادات کے میلے کے طلائی تمغے کو جیت لیا

طلبا اور تہران یونیورسٹی کے اساتذہ نے "2022 امریکی اینوورس ایجادت کا فیسٹیول" میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذہانت کے ذیلی زمرے میں سونے کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

  ایران کی سیاحتی مینجمنٹ کی سائنسی ایسوسی یشن کے طلبا اور تہران یونیورسٹی کے اساتذہ نے « ۲۰۲۲ امریکی اینوورس ایجادت کا فیسٹیول» میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذہانت کے ذیلی زمرے میں سونے کے تمغے کو اپنے نام کرلیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایران کی سیاحتی مینجمنٹ کی سائنسی ایسوسی یشن کے طلبا اور تہران یونیورسٹی کے اساتذہ پر مشتمل ایک ٹیم نے امریکہ میں منعقدہ ۲۰۲۲ اینوورس ایجادات کے طلائی تمغے کو حاصل کرلیا۔

ایرانی ٹیم میں « امیر حسین پایندہ» ، « سامان کیوان نیا» ، « علی شیر محمدی» ، « علی احمدی» « زہرہ احمدی صرافی زادہ فروتن» ، ڈاکٹر « امین فرجی» اور تہران یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور ایران کے سمارٹ سٹی ریسرچ سینٹر کے سربراہ شامل تھے۔

مقابلوں کے اس دور میں ۲۵ ممالک بشمول جرمنی، امریکہ، چین، جاپان، جنوبی کوریا، فرانس، سینگاپور، کینیڈا، انڈونیشیا اور ایران سے موجدوں نے ۱۰۵۰ ایجادات کو بھیجنے اور اس فیسٹیول کے ججوں کی تصدیق سے اس میلے میں حصہ لیا تھا۔

ایرانی ٹیم کو اس بین الاقوامی میلے میں سمارٹ ٹورازم اور ورچوئل ٹورازم کے منصوبے کے ساتھ جدت، پلان کی نوعیت، کم لاگت اور قابل استطاعت، سماجی اور اقتصادی اثرات، مارکیٹ کے مواقع کے لحاظ سے بہترین قرار دیا گیا اور اسے ذہانت  کے ذیلی زمرے میں سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔

ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے ترکی، ارشمیدس، روس، پولینڈ اور بھارت کے میلوں میں حصہ لے کر تمغہ جیت لیا تھا۔

تہران یورنیورسٹی میں سیاحت کے ماسٹر کے طالب علم اور ایرانی ٹیم کے رکن « علی شیرمحمدی» کے مطابق، امریکی فیسٹیول میں ۲۵ ممالک سے ۱۰۵۰ موجدوں کی شرکت کے پیش نظر، مقابلہ بہت سخت تھا– اس کی بنیاد پر، انہوں نے اس ایونٹ میں شرکت کے لیے اس میلے میں ورچوئل ٹورز اور میجک کارپٹ یا سلیمان کے قالین میں سونگھنے کی حس جیسی نئی خصوصیات شامل کیں۔

واضح رہے کہ ۲۰۲۲ امریکی اینوورس ایجادات کا عالمی مقابلہ ۲۲ سے ۲۴ جولائی تک تک انٹرنیشنل فیڈریشن آف انوینٹرز، گوگل، ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن، جنوبی کوریا، سنگاپور، انڈونیشیا، پولینڈ اور چین کی اختراعات اور ایجادات کی انجمنوں کے تعاون سے وچورئل اور فزیکل طور پر امریکہ میں انعقاد کیا گیا۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: