• Mar 3 2023 - 16:11
  • 247
  • مطالعہ کی مدت : 10 minute(s)

ایران شناسی (IRANOLOGY) ...

ہفتہ وار ایران شناسی (IRANOLOGY) کے سلسلے میں رواں ہفتہ پیش خدمت ہے « ایران کا قومی عجائب گھر» کے بارے میں معلومات:

ایران کا قومی عجائب گھرایران کا سب سے قدیم، اہم ترین، سب سے بڑا اورغنی‌ ترین عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔ اس میوزیم کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: قدیم ایران اور اسلامی دور۔

قدیم ایران کے حصے میںپتھرکے دور سے ساسانی دور تک کی تاریخی اشیا کی نمائش کی گئی ہے۔ اسلامی حصے میں اسلام کے بعد کے دور کے آثار رکھے گئے ہیں۔

٭ایران کے قومی عجائب گھر کا تعارف

ایران کا قومی عجائب گھر، ملک کا پہلا سرکاری میوزیم اور مدر میوزیم کے طور پر، جس کا بنیادی ڈھانچہ ۲۰ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے اور ۱۸ہزارمربع میٹر کے رقبے پر مشتمل ہے، اس عجائب گھر میں ایران کے مختلف ثقافتی ادوار کی ۳۰۰.۰۰۰ سے زائد اشیا، یعنی قبل از تاریخ سے لے کر اسلامی دور تک نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں۔

٭ایران کے قومی عجائب گھر کی تاریخ

اگرچہ ایران میں عجائب گھر کے قیام کاخیال مشروطیت دور کے آغاز کے وقت صنیع الدولہ نامی ایک شخص نے پیش کیا تھا، لیکن اس خیال کو احمد شاہ قاجار کے زمانے میں مرتضی خان ممتاز الممالک نامی وزیر نے اشیا ء کا مجموعہ اکٹھا کر کے دارالفنون سکول کے ایک کمرے میں نیشنل میوزیم کے نام سے رکھا۔

٭ایران کا قومی عجائب گھر کہاں واقع ہے؟

ایران کے قومی عجائب گھر کا مجموعہ تہران صوبے میں واقع ہے اور اسے تہران کے پرکشش مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔یہ میوزیم « سی تیر» گلی کے قرب و جوار میں اور اقوام متحدہ اسٹریٹ کے مغربی حصے میں، امام خمینی اسٹریٹ کے شمال میں واقع ہے۔

٭ایران کے قومی عجائب گھر تک رسائی کا راستہ

ایران کے قومی عجائب گھر تک پہنچنے کے لیے میٹرو لائن ۱ اور ۲ کے چوراہے پر واقع امام خمینی (رح) اسٹیشن پر ٹرین سے اتریں اور اسٹیشن سے نکلنے کے بعد مغرب کی جانب امام خمینی (رح) روڈ پر پانچ منٹ تک پیدل چلیں جس کے بعد آپ « سی تیر» گلیکے آغاز اور ایران کے نیشنل میوزیم پہنچ جائیں گے۔

حسن آباد اسکوائر اسٹیشن سے بھی آپ اس میوزیم کی طرف جاسکتے ہیں اس کے لئے آپ کو حسن آباد اسٹیشن پر میٹرو سے اترنا اور امام خمینی اسٹریٹ پر مشرق کی طرف پانچ منٹ سے بھی کم واک کرنا پڑے گا تاکہ سی تیرخیابان اور ایران کے قومی عجائب گھر تک پہنچ سکیں۔ نیشنل میوزیم کے قریب ایک مسافر ٹرمینل بھی ہے جہاں سے آپ پبلک ٹرانسپورت کے ذریعے بھی قومی میوزیم جاسکتے ہیں۔

٭ایران کے قومی عجائب گھر کے مختلف حصے

قدیم ایران کا میوزیم:

قدیم ایران کے عجائب گھر کی تعمیر 1312ش  میں چار سال اور چار مراحل میں شروع ہوئی۔ آندرے گوڈارڈ نے عجائب گھر کی عمارت  کو شمال، جنوبی سمت میں، سی تیر سٹریٹ یا قوام السلطانیہ سے تھوڑے فاصلے پر بنانے کا فیصلہ کیا اس میوزیم کو سرخ اینٹوں سے سجایا گیا ہے۔ یہ میوزیم یک افقی مستطیل مکعب کی شکل میں ہے جو کہ تین الگ الگ حصوں پر مشتمل ہے جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔

قدیم ایران کے عجائب گھر میں پتھر دور سے ساسانی دور تک کی اشیا دو حصوں قبل از تاریخ اورتاریخ اورایران کی تاریخی دوردومختلف منزلوں میں نمائش کے لیے موجودہیں۔

٭پہلی منزل: دوران ماقبل تاریخ

اس حصے کو دیکھنے کے لیے، آپ کو دوسری منزل پر جانا ہوگا ہمارامشورہ ہے کہ آپ اس منزل سے اس میوزیم کا دورہ شروع کریں، کیونکہ اس حصے میں آپ انسانی زندگی کے قدیم‌ ترین دور، یعنی پتھر دور کی اشیاء کو دیکھ سکتے ہیں۔

پتھر دور کے اوزار، قدیم ادوارکے مٹی کے برتن، انسانوں اور جانوروں کے مٹی کے مجسمے وغیرہ شامل ہیں۔

٭گرائونڈ فلور: تاریخی دور

پتھر دور کے اشیاء والے حصے میں گھومنے پھرنے کے بعدآپ گرائونڈ فلورپر تاریخ اور تہذیب کی دنیا میں داخل ہوں گے اور درحقیقت تاریخی دور میں!

اس منزل میں چوتھی صدی قبل مسیح کے اختتام سے لے کر ساسانی دور کے اختتام تک، یعنی تحریر کے استعمال کے آغاز تک کے کام دکھائے گئے ہیں۔

اس حصے کی نمایاں چیزوں میں سے، ہم جلے ہوئے شہر سے مٹی پر بنائی گئی دنیا کی قدیم‌ ترین اینمیشن، دارا اول کا مجسمہ وغیرہ کی طرف اشارہ کیا جاسکتا ہے ۔

٭آثار قدیمہ اور اسلامی فن کا میوزیم

1322 ش میں اسلامی دور کا عجائب گھر کو بشریاتی میوزیم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا، لیکن ۱۳۳۲ میں، اس عمارت کو ایک دفتر اور عارضی نمائش اور کانفرنسوں کے انعقاد کے طور پر استعمال کیاجاتا رہا۔

  اسلامی فن پاروں کے مجموعے کی نمائش قدیم ایران کے عجائب گھر کی دوسری منزل پر کی گئی اور برسوں بعد اس دور کی اہمیت کے پیش نظر، مجموعوں کی توسیع اور تعلیمی اور تحقیقی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے، ایک آزاد میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے، تبدیلیوں، عمارت کو آراستہ کرنے اور کاموں کی منتقلی کے بعد، اسلامی دور کا میوزیم ۲ نومبر ۱۳۷۵ کو کھولا گیا۔

80کی دہائی میں، سہولیات کو بہتر بنانے اور مکمل کرنے، کچھ جگہوں کو بڑھانے اور کاموں کی نمائش کے طریقے پر نظر ثانی کرنے کے لیے، اس میوزیم کو بند کردیا گیا اور۱۳۹۴ش ق میں اسے دوبارہ کھودیا گیا۔

سلامی دور کے عجائب گھر کا ڈیزائن اور منصوبہ بیشا پور میں ساسانی محل کے منصوبے سے لیا گیا ہے، جو ایک آکٹونل مصلوب کی شکل میں ہے۔ تین منزلوں پر چار ہزار مربع میٹر کے رقبے پر مشتمل یہ میوزیم قدیم ایران کے عجائب گھر کے ساتھ واقع ہے۔

اسلامی دور کے عجائب گھر کی گرانڈ فلور میٹنگ ہال اور عارضی نمائشی ہال کے لیے مختص ہے۔ آپ میوزیم کے کام اور اشیا کو پہلی اور دوسری منزل پر دیکھ سکتے ہیں، جو تاریخی وقت کی بنیاد پر سات ہالوں اور ۱۷۰ شو کیسز میں ترتیب دیے گئے ہیں۔

٭دوسری منزل: اسلام کے آغاز سے ایلخانی دورتک

اسلامی عجائب گھر کا دورہ دوسری منزل سے شروع ہوتا ہے۔ اس منزل میں اسلام کے آغاز، سلجوقی دور اورایلخانی دور کے اشیاء شامل ہیں۔

  ہرن کی کھال پرلکھے اسلام کے آغازکے قرآن، نیشاپور اور کاشان کے مٹی کے برتن، کہن ری اور اصفہان کے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے، گرگان کا شیشہ، سلجوقی دور کے سٹوکو اور اینٹوں کے کام، سنہری برتن اور ایلخانی دورکے محرابیں، کتاب مسالک و ممالک و پنج گنج نظامی کے قلمی نسخے و مخطوطات اوردیگر آثار شامل ہیں۔

٭پہلی منزل: تیموریوں سے قاجار تک

اسلامک آرٹس میوزیم کی پہلی منزل میں قرآن، تیموری، صفویہ، افشار، زند اور قاجار ہال شامل ہیں۔ اس منزل پر تیموری دور کی کتابوں کی ترتیب اور پینٹنگ، نیلے اور سفید چینی مٹی کے برتن، صفوی زربفت قالین، زندیہ اور قاجار ادوار کی پینٹنگز اور وارنش، اور قہوہ خانہ کی پینٹنگز، قاجار دور کی لکڑی اور اورلوہے پر تیار کئے گئے آئینے وغیرہ کی نمائش کی گئی ہے۔

٭قرآن ہال

میوزیم کی پہلی منزل پر مرکزی گنبد کے نیچے کی جگہ کو قرآن ہال کے مرکز کے ساتھ ترتیب دیا گیا ہے۔ ان میں سے کچھ قرآن، جو اسلام کی پہلی صدیوں سے تعلق رکھتے ہیں، ہرن کی کھال پر لکھے گئے تھے۔اس ہال میں خط کوفی، نسخ، ریحان، محقق، ثلت اور غبارمیں لکھے قرآن کے نسخے بھی موجود ہیں۔

اس ہال کے وسط میں بیسنقر مرزا کا لکھا ہوا قرآن کا ایک بڑا اور شاندار صفحہ آویزاں ہے جسے نادر شاہ نے ہرات سے قوچن منتقل کیا تھا اور اپنی جنگوں کے دوران سپاہیوں کی حفاظت کے مقصد سے فوج دستے کے آئے رکھا جاتا تھا۔اس قرآن کے کچھ کاغذات آگ میں جل گئے اور ان میں سے کچھ دوسرے عجائب گھروں میں رکھے گئے ہیں۔

٭ایران کے قومی عجائب گھر میں موجود سہولیات

کتب خانہ: ایران کے قومی عجائب گھر کا کتب خانہ جو کہ قومی عجائب گھر کے قیام کے ساتھ ہی قائم کیا گیا تھا، آثار قدیمہ اور تاریخ کے میدان میں امیر اور اہم کتب خانوں میں سے ایک ہے۔ اس لائبریری میں مخطوطات، نسخ التواریخ، قرآن کریم کے قدیم نسخے وغیرہ جو کہ قاجار دور کے آثار میں شامل ہیں موجود ہیں۔

گیلری: ایران کے نیشنل میوزیم کے ساتھ ایک دستکاری کی ایک گیلری ہے جس میں آپ میوزیم کے دورکے بعد وہاں سے یادگاری اشیاء خرید سکتے ہیں۔

کیفے ٹیریا: ایران کے نیشنل میوزیم کا دورہ کرنے کے بعد، چائے یا کافی پینے کا دل کرے توایران کے نیشنل میوزیم کے کیفے ریسٹوران میں بھی کچھ وقت گزار سکتے ہیں۔

٭ایران کے قومی عجائب گھر کا فن تعمیر

اس میوزیم کے لیے مختص زمین کل ۵.۵۰۰ مربع میٹر تھی جس میں سے ۲.۷۴۴ مربع میٹر انفراسٹرکچر ہے اور میوزیم کی عمارت تقریبا ۱۱.۰۰۰ مربع میٹر ہے۔ میوزیم کی مرکزی عمارت تین منزلوں پر مشتمل ہے اس کی تعمیرمیںساسانی فن تعمیر کا عکس ہے۔

عجائب گھر کا فن تعمیر دراصل ایک مستطیل مکعب ہے جو تین حصوں پر مشتمل ہے، جس کا داخلی دروازہ ایک بڑی ساسانی محراب ہے جو داخلی جگہ کی وضاحت کرتی ہے اور فیروز آباد کے محلات کے سرخ رنگ کی مناسب چینی اینٹ جس سے اونچے اور لمبے بیرونی حصے کو سجائی ہے۔

یہاں جودلچسپ جگہ ہے وہ میوزیم کا داخلی راستہ ہے، اس مرکزی داخلی راستے کی اطراف میں اوربھی راستے موجود ہیں جویہاں کادورہ کرنے والوں کو بڑے ہالوں تک جانے میں مدد دیتے ہیں۔

عجائب گھر کا بڑا مستطیل حجم، جس کا طول و عرض 34 x ۱۰۰ میٹر ہے، تین حصوں پر مشتمل ہے: داخلی جگہ، ڈسپلے کی جگہ، اور دفتر کی جگہ۔ میوزیم کا مرکزی ہال، جو ۶۱ میٹر لمبا اور ۳۴ میٹر چوڑا ہے، دو ہزار مربع میٹر کے رقبے کے ساتھ ایک سطح بناتا ہے، جس میں 16 x ۱۶ میٹر کی دو اندرونی اسکائی لائٹس لگائی گئی ہیں، جو مرکزی حال کو مناسب روشنی فراہم کرتی ہیں۔

اسلامی دور کے عجائب گھر کی تعمیر ۱۳۲۳ میں ایران کے قومی عجائب گھر کے گرانڈ میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب کے ساتھ شروع کی گئی تھی اور اس کا فن تعمیر کئی رکاوٹوں کے بعد بالآخر ۱۳۲۹ میں مکمل ہوا۔

1323 میں اس علاقے میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب کے ساتھ اسلامی دور کے عجائب گھر کی تعمیر، ان افکار کی بنیاد پر آثار قدیمہ کے اصولوں میں بنیادی تبدیلیاں اور تاریخی و ثقافتی سرگرمیوں اور تحقیق کی اس شاخ کی سائنسی حیثیت نے جنم لیااس کے علاوہ تحقیقی اورعلمی سرگرمیوں کے آغاز کے ساتھ معیار اورمقدار کی طرف بھی توجہ دی گئی۔

آثار قدیمہ کی کھدائی کی توسیع اور ایران کے قومی عجائب گھر میں کاموں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اس میوزیم کو کئی مراحل میں مقداری اور معیاری (کوالٹی اورکوانٹٹی) طور پر وسعت دی گئی اور ۱۳۵۷ اور ۱۳۷۰ کے درمیان میوزیم کے شوکیسز کو تبدیل کرنے کے علاوہ حرارتی نظام اور بجلی کے نظام کو بھی تبدیل کیا گیا۔ عجائب گھر کی تزئین و آرائش بھی کی گئی۔

 

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: