• May 23 2022 - 21:43
  • 130
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

آگ بجانے میں مدد کرنے پر بلوچستان کی صوبائی حکومت کا ایران کا شکریہ

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے فائر فائٹنگ طیارے کے فائر فائٹنگ آپریشن میں شامل ہونے کے بعد صوبے کے جنگلات میںلگی آگ پر مکمل قابوپانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے عوام اور حکومت دوست اور برادر ہمسایہ ملک ایران کی حکومت اور عوام کے فراخدلانہ تعاون اور ہمدردی پران کا شکریہ اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ کو بجھانے میں پیش آنے و الی دشواری کو پیش نظروفاقی حکومت کے تعاون سے برادرہمسایہ ملک ایران سے مدد لینے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا کہ فائر فائٹنگ آپریشن میں ایران کی شرکت سے آگ پر قابو پا لیا گیا ہے ۔فرح عظیم شاہ نے مزید کہا: "آگ نے زیتون اور چلغوزوں کے درختوں سمیت چراگاہوں کو کافی نقصان پہنچایا ہے، لیکن ہماری کوششوں، خاص طور پر فائر فائٹنگ آپریشن میں ایران کی موجودگی کے باعث، مزید نقصان کو روکا گیاانہوں نے تاکید کی کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ ہمیشہ مخلص، برادرانہ اور اچھے ہمسایہ تعلقات رہے ہیں، خاص طور پر دو صوبوں بلوچستان ا ورایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے درمیان دوستانہ تعلق ہے اور ہم ایران کی حکومت اور عوام کے تعاون اور ہمدردی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: