• May 26 2022 - 22:16
  • 140
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

4 خرداد، بمطابق 25 مئی یوم دز فول

 
دزفول شہر ایرانی عوام کی مزاحمت کا مرکز ہے۔ دزفول ایران کے صوبہ خوزستان کا ایک ایسا شہر ہے جس پرایران کے خلاف مسلط کردہ ۸ سالہ جنگ کے دوران۱۷۶ بار میزائلوں، ۴۸۹ بار بموں اور راکٹوں اور ۲۵۰۰ بار توپوں سے حملہ کیا گیا جس کے باعث اس شہر کے ہزاروں رہائشی، انتظامی اور تعلیمی ادارے ملیامیٹ ہوگئے اوربہت سارے بے گناہ اورمعصوم لوگ شہید، زخمی یا بے گھر ہو گئے۔
تاہم انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری اور مثالی مزاحمت کے ساتھ اس شہر میں زندگی کی روانی جاری رکھی، ان ۸ سالوںمیں دزفول کے عوام کی مزاحمت اور استقامت کی وجہ سے ایرانی قومی کیلنڈر میں ۴خرداد کو یوم مزاحمت و استحکام، یوم دفاع اورروز دزفول کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
یہ شہر دریائے ڈز جس کا سرچشمہ زاگروس کے پہاڑی سلسلے ہے کے کنارے واقع ہے خوبصورت قدرتی مناظر اور سیاحوں کے لیے پرکشش مقامات کے حامل ہیں.
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: