• Jun 9 2022 - 09:09
  • 277
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

20 خرداد،, بمطابق 10 جون، دستکاری کا عالمی دن

 
دنیا میں ایران، ہندوستان اورچین کے بعد دستکاری کے اشیاء بنانے و الا تیسرا بڑا ملک ہے اوررجسٹرڈ گیارہ شہروں اورتین گائوں کے ساتھ دنیا میں دستکاری کی لسٹ میں سرفہرست ہے ۔
عالمی دستکاری کی فہرست میں اصفہان 130 سے زائد دستکاری کی اقسام کے ساتھ ایران کا پہلا رجسٹرڈ شہر ہے۔اصفہان کا عالمی دستکاری میں رجسٹرڈ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ مجموعی طورپر دنیا بھرکے مشہور دستکاری کے 602 جبکہ ایران کے تقریباً299 شعبوں میں سے199 کا تعلق اصفہان سے ہے۔
شیراز، تبریز اور مشہد بعد میں اس فہرست میں شامل ہوئے، صوبہ فارس میں دستکاری کے80 مراکز سرگرم عمل ہیں۔ان میں سے زیادہ تر شیراز میں واقع ہیں،ہاتھ سے بنے ہوئے گروپ میں گبہ و قالین،گلیم،پھولدار فرش اورخاتم شیرازی جس نے صنعت کا بین الاقوامی نشان (VIPO) حاصل کیا ہے ،شامل ہیں۔
لکڑی کی صنعت، چوپ کاری اور فن تعمیر کے گروپ میں سات رنگوں کی ٹائلیں، آئینے کا کام اور استر کاری اس شہر کے مشہور روایتی فنون میں سے ہیں۔ تبریز قالینوں کے عالمی شہر کے کے طورپر شہرت رکھتا ہے اوراس شہر کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین دنیا کے بہت سارے نمائشوں اورنگار خانوں میں رکھے گئے جنہیں شائقین کی طرف سے بہت زیادہ پذیرائی ملی ہے۔
مشہد کو قیمتی پتھروںاوردیگر شہروں کے آرائشی پتھروں سے بنائے گئے فن پاروں کا شہرکہا جاتا ہے ۔خراسان معدنی وسائل جیسے فیروہ ،عقیق ،نیلگون بلور(ایکوامیرین)، نیلم، یاقوت، روٹائل، آرتھوکلیس، غوچانی فیروزہ(کریسوکلا)،مروارید کا پتھر، عقیق سلیمانی،اوپل سٹون، عقیق،گلابی صوان ،انڈالوسائٹ ، کچ دھات، آراگونیٹ اور پولیگورسکائٹ کے لحاظ سے اہم صوبہ ہے۔
ٹورکواز فیروزہ آتش فشانی چٹانوں اور ریت کے پتھروں جو کہ نامیاتی مادے (فاسفورس)سے بھرپورہیں میں پایا جاتا ہے۔ معیار، رنگ اور قیمت کے لحاظ سے فیروزہ کی بہترین قسم اس صوبے کے شہر نیشابور میں پائی جاتی ہے۔
دیگر شہروں میںسے اس فہرست میں ایران کے صوبہ ہمدان کے لالجین شہر ہے جو مٹی کے برتنوں کے عالمی شہر کے طور پرشہرت رکھتا ہے۔
صوبہ فارس کے ' آبادہ '' مینا کاری اورنقش و نگار کا عالمی شہر، صوبہ یزدکے ''میبد''ایرانی روایتی کارپیٹ سازی کاعالمی شہر،صوبہ کردستان کے ''مریواندر''مقامی جوتا سازی کا عالمی شہر اورصوبہ کرمان کے ''سیرجان ''قالیچہ سازی کے عالمی شہر کے طورپرپر رجسٹرڈ ہیں۔ سیرجان ، قالی نما گلیم کی منفرد بافت اورساخت کی وجہ سے عالمی شہرکے طورپر نام رجسٹرڈ کروانے میں کامیاب ہوا ہے۔ ان قالیچوں کو بننے کیلئے کئی افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ مل کام کرنا پڑتا ہے اسے دوسرے گلیموں کی طرح ایک آدمی بن نہیںسکتا ۔زنجان نے کڑھائی کے عالمی شہرکا لقب اپنے نام کردیا ہے۔ اگرچہ ایران کے دوسرے خطوں میں کڑھائی کا کام کیا جاتا ہے تاہم ز نجان کی کڑھائی دوسرے شہروں کی نسبت زیادہ قدیمی اور اصلی ہے۔''ملائیر'' کوفرنیچر اورمیناکاری کے عالمی شہرکے طورپر رجسٹرڈکیا گیا ہے اوراس شہر کے خاص نقش و نگار کے ساتھ تیار شدہ فرنیچرز کو لوگ زیادہ تر پسنداو راس کی تعریف کرتے ہیں۔جنوبی خراسان کے شہرخراشادجو کہ بیرجند کے مشرق میں24کلومیٹر کے فاصلہ پرواقع ہے پارچہ بافی کے عالمی گائوں کے طورپرمشہورہے یہاں کی کپڑا سازی کی تاریخ تین سو (300)سال پرانی ہے۔
دستکاری کی عالمی فہرست میں ایک اور ایرانی گائوں صوبہ گیلان کا ''قاسم آباد '' ہے جو''چادر شب بافی'' کے عالمی شہر کے نام سے مشہورہے ''شب بافی''چادر علاقے میں شناخت بنانے والی مصنوعات میں شامل ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی چلی آرہی ہے اور یہ اس خطے کے لوگوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہے۔
صوبہ سیستان اور بلوچستان میں سراوان شہرسے 26 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع کلپورگان گائوں کو مٹی کے ظروف سازی کا عالمی گائوں کہا جاتا ہے۔ اس گائوں میں ایرانی مٹی کے برتنوں کا ایک زندہ میوزیم ہے جہاں سیاح مٹی کے برتن بنانے کے مختلف حصوں کونزدیک سے دیکھ سکتے ہیں۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: