• Jul 29 2022 - 16:08
  • 124
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

یوم زنجان اور شیخ شہاب الدین سہرودی

8 مرداد ایرانی کیلنڈر میں یوم زنجان اور شیخ شہاب الدین سہرودی (شیخ اشراق)کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

8 مرداد ایرانی کیلنڈر میں یوم زنجان اور شیخ شہاب الدین سہرودی (شیخ اشراق) کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
زنجان یا زنگان شمال مغربی ایران کے صوبہ زنجان کا دارالحکومت اور آبادی کے لحاظ سے ملک کا ۲۰ واں بڑا شہر ہے۔
زنجان در اصل عربی تلفظ ہے اوراصل نام زنگان ہے اور اس علاقے کے مقامی لوگ اب بھی اس شہر کے لیے زنگان کا تلفظ استعمال کرتے ہیں۔
زنجان کے موجودہ شہرنے صفوی دور میں وسعت پیدا کی اور اس شہر کی اصل جگہ دریائے زنجان کے دائیں کنارے پر واقع ہے۔
یہ شہر اور صوبہ زنجان کے دیگر شہروں میں بہت سے قدرتی، تاریخی اور ثقافتی پرکشش مقامات موجود ہیں اور یہ شہر ہمیشہ سے سیاحتی مقامات میں سے ایک رہا ہے۔
زنجان شاہراہ ریشم کے کنارے واقع ہے اور دنیا کے سب سے بڑے تاریخی گنبدوں میں سے ایک (گنبد سلطانیہ) وہاں واقع ہے۔
یونیسکو کی عالمی ثقافتی ورثہ کمیٹی نے اپنے ۲۹ویں اجلاس میں سلطانیہ گنبد کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کرنے کی ایران کی تجویز کو قبول کر لیا۔
سلطانیہ کا تاریخی گنبد دنیا کے سب سے بڑے اینٹوں کے گنبدوں میں سے ایک ہے، جسے الخانی دور کا تعمیراتی عجوبہ کہا جاتا ہے۔
زنجان کے لوگوں کی زبان زنجانی لہجہ کے ساتھ آذربائیجانی ترکی ہے اور اس شہر کے لوگ ثقافتی اور لسانی طور پر ایران کے دیگر آذربائیجانی نشین شہروں کے لوگوںسے مشباہت رکھتے ہیں۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: