• Jun 12 2025 - 13:41
  • 7
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی اور الزہرا یونیورسٹی تہران کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

اس معاہدے کے ذریعے علمی، تحقیقی، ثقافتی اور خواتین سے متعلق امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہیں

راولپنڈی کی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی اور ایران کے دارالحکومت تہران میں واقع الزہرا (س) یونیورسٹی کے درمیان ۱۱ جون بروز بدھ ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ دونوں جامعات (بالترتیب پاکستان اور ایران کی ممتاز خواتین کی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شمار ہوتی ہیں )اس معاہدے کے ذریعے علمی، تحقیقی، ثقافتی اور خواتین سے متعلق امور میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہاں ہیں۔اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی قونصلر جناب مجید مشکی اور خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے سربراہ ڈاکٹر مہدی طاہری نے بھی خصوصی شرکت کی۔ الزہرا یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر زہرا ناظم بکایی نے تقریب میں آن لائن شرکت کی، جبکہ فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے بنفسِ نفیس تقریب میں شریک ہو کر معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی اور ثقافتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دی جا رہی ہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: