• Apr 23 2025 - 16:47
  • 20
  • مطالعہ کی مدت : 5 minute(s)

زینگان غار: ایران میں روئے زمین کی جنت اور پراسراریت سے بھری غار

غار زینگان، صوبۂ ایلام کے قلب میں، شہرِ مهران کے نزدیک واقع قدرتی مناظر سے معمور خوبصورت سیاحتی مقام ہے اور ایران کے سب سے حیرت انگیز قدرتی مناظر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے

غار زینگان، صوبۂ ایلام کے قلب میں، شہرِ مهران کے نزدیک واقع قدرتی مناظر سے معمور خوبصورت سیاحتی مقام ہے اور ایران کے سب سے حیرت انگیز قدرتی مناظر میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ اپنی منفرد ساخت کے باعث یہ غار "غارِ بہشت" کے نام سے مشہور ہے۔ غار زینگان، جو ایلام کے خوبصورت سیاحتی مقامات میں شمار ہوتی ہے، تنگ اور خوبصورت پگڈنڈیوں اور ٹھنڈے و خوشگوار موسم کے باعث فطرت سے محبت کرنے والوں اور مہم جو سیاحوں کے لیے ایک بہترین منزل ہے۔

اس حیرت انگیز غار کے ساتھ ساتھ، ایلام کے دیگر دیدنی مقامات جیسے تنگہ زینگان، کنجان چم ڈیم، آتشکدہ سیاهگل اور قلعه کنجان چم کی سیر، قدرتی مناظر اور تاریخ مقامات سے لطف اندوز ہونے کا ایک شاندار کرتے ہیں۔ اگر آپ ایک دلچسپ اور منفرد سفر کی تلاش میں ہیں تو ایلام کی غار زینگان اور اس کے گرد و نواح کے سیاحتی مقامات کا دورہ آپ کے لیے ایک یادگار تجربہ ثابت ہو سکتا ہے۔

زینگان غار کی خصوصیات

زینگان غار صوبۂ ایلام کے ایک گرم علاقے میں، ایک وسیع میدان کے درمیان واقع ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دیگر غاروں کے برعکس ایک کھلی غار ہے.لہٰذا اگر آپ کو تنگ یا بند جگہوں سے خوف محسوس ہوتا ہے تو اطمینان کے ساتھ اس شاندار اور خوبصورت  مقام کی سیر کر سکتے ہیں۔

یہ جگہ گرمیوں میں اس علاقے کی جھلسا دینے والی دھوپ سے بچنے کے لیے ایک پناہ گاہ کی حیثیت رکھتی ہے۔

تنگہ زینگان ایلام، اپنے اندرونی اور بیرونی درجہ حرارت کے حیرت انگیز فرق اور اندر موجود ٹھنڈی و خوشگوار فضا کی وجہ سے ہی "غارِ بہشت" کے نام سے مشہور ہو چکی ہے۔

زینگان غار جانے کے لیے آپ کے پاس دو راستے موجود ہیں:

پہلا راستہ: ایلام شہر کا سفر کریں اور وہاں سے جنوب مغرب کی سمت روانہ ہو جائیں۔ یہ راستہ تقریباً 40 کلومیٹر طویل ہے اور صالح‌آباد گاؤں تک پہنچنے میں تقریباً 45 منٹ لگتے ہیں۔ امامزادہ صالح کے قریب آپ کو ایک بڑا بورڈ نظر آئے گا، جس پر زینگان غار کی طرف جانے والے راستے کی نشاندہی کی گئی ہے.

گاؤں میں داخل ہونے کے بعد، آپ کو تقریباً 5 کلومیٹر کا کچا راستہ طے کرنا ہوگا تاکہ غار کے پارکنگ ایریا تک پہنچ سکیں۔ یہ حصہ قدرے دشوار گزار ہے اور صرف آف روڈ گاڑیوں یا ٹریکٹر کے ذریعے ہی عبور کیا جا سکتا ہے۔

دوسرا راستہ: زینگان غار تک پہنچنے کا دوسرا راستہ بھی ایلام شہر سے ہو کر گزرتا ہے۔ ایلام میں شاہراہِ آزاد پر داخل ہو کر تقریباً 30 کلومیٹر تک جنوب مغرب کی سمت گاڑی چلائیں۔ تقریباً 35 منٹ بعد، آپ کو دائیں جانب "ریکا" گاؤں کا آخری حصہ نظر آئے گا، جو "سومار" نامی سڑک سے منسلک ہے۔ یہاں سے آگے کا راستہ 4.4 کلومیٹر طویل اور پکا ہے، جو آپ کو 3 منٹ سے بھی کم وقت میں گاؤں تک پہنچا دیتا ہے۔

ریکا گاؤں سے گزرنے کے بعد، آپ کے سامنے ایک 6.6 کلومیٹر طویل کچا راستہ ہوگا جسے طے کرنے میں تقریباً 16 منٹ لگیں گے۔ یہ راستہ قدرے ناہموار ہے اور صرف آف روڈ گاڑیوں کے ذریعے ہی عبور کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے پاس موزوں گاڑی نہ ہو، تو مقامی ٹریکٹروں کی مدد لی جا سکتی ہے۔ راستے کے اختتام پر آپ کو اپنی گاڑی پارک کرنی ہوگی، اور غار کے داخلی راستے تک باقی فاصلہ پیدل طے کرنا ہوگا۔

تہران سے زینگان غار کا فاصلہ:تہران سے ایلام صوبے میں واقع زینگان غار تک کا فاصلہ تقریباً 711 کلومیٹر ہے، جسے گاڑی کے ذریعے طے کرنے میں تقریباً 9 گھنٹے 15 منٹ لگتے ہیں۔ البتہ یہ دورانیہ راستے میں ٹریفک اور قیام و توقف کے اوقات کے لحاظ سے کم یا زیادہ ہو سکتا ہے۔

زینگان غار کی سیر کے لیے بہترین وقت:زینگان غار کی سیر کے لیے سب سے موزوںاپریل کے وسط سے جون کے شروع تکہے۔ اس دوران موسم نہایت خوشگوار ہوتا ہے ۔

اگرچہ غار کے اندر کا درجہ حرارت باہر کے درجہ حرارت سے تقریباً 20 ڈگری تک کم ہوتا ہے، لیکن گرمیوں میں وہاں تک پہنچنے کا راستہ خاصا گرم ہو سکتا ہے۔ اس لیے اگر آپ گرمیوں میں جانا چاہیں، تو بہتر ہوگا کہصبح سویرے سورج طلوع ہوتے ہیروانہ ہوں، تاکہ سفر زیادہ خوشگوار گزرے۔

خزاں کے موسم کے آغاز میں بھی موسم اچھا ہوتا ہے تاہم، سفر کرنے سے پہلے ضرور موسم کی پیشگوئی چیک کر لیں اور یہ یقینی بنائیں کہ بارش تو نہیں ہو رہی۔ اگر بارش نہیں ہو رہی تو آپ ایلام کے زینگان  غار کا سیر کر سکتے ہیں.

زینگان غار کی خوبصورتی:غار میں داخل ہونے کا راستہ قدرتی پیچ و خم سے بھرا ہوا ہے، جہاں آپ کو پتھریلے میدان اور بڑے بڑے پھتروں کے درمیان بنے تنگ راستوں کا سامنا ہوگا۔ کچھ حصوں میں آپ کو گزرنے کے لیے جھکنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ، کچھ مقامات اتنے تنگ ہو جاتے ہیں کہ عبور کرنا قدرے دشوار ہو جاتا ہے، جو غار کی سیر کو مزید دلچسپ اور چیلنجنگ بنا دیتا ہے۔ یہ قدرتی خصوصیات غار کی منفرد خوبصورتی کا حصہ ہیں۔

غار کے اندر صاف اور ٹھنڈے پانی والے راستے، بہتے نالے اور چھوٹے چھوٹے آبشار ہیں جو ماحول کو خوشگوار اور تازہ بناتے ہیں۔ کچھ جگہوں پر آپ کو چمکدار چٹانیں بھی نظر آئیں گی، جو ہزاروں سال میں بن چکی ہیں اور غار کو ایک خاص خوبصورتی دیتی ہیں۔ جب پانی کی بوندیں نیچے گرتی ہیں، تو سورج کی روشنی میں وہ چمک کر جیسے ستاروں کی طرح جگمگاتی ہیں، جو ایک بہت ہی خوبصورت منظر پیدا کرتی ہیں۔

زینگان غار میں دو آبشار ہیں جو بالترتیب 3 اور 4 میٹر بلند ہیں اور یہ پتھروں کے درمیان سے بہ کر نکلتی ہیں۔ غار کے اندر رنگین  اور خوبصورت پودے اور پتھروں کے مختلف رنگ بھی اس کی خوبصورتی کو بڑھاتے ہیں، جو غار کی سیر کو مزید دلکش اور دلچسپ بنا دیتے ہیں۔

غار کی دیواروں کی اونچائی کچھ جگہوں پر کم اور کچھ جگہوں پر زیادہ ہے، جس سے غار کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ پتھریلی ساختوں کے علاوہ، غار کے ارد گرد پودوں کا وجود، جیسے بلوط کے درخت اور جنگلی انجیر، علاقے کی سبزی اور دلکشی کو اور بھی بڑھاتا ہے۔ یہ قدرتی حسن غار کے دورے کو مزید متاثر کن بناتا ہے.
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: