• Dec 23 2024 - 09:48
  • 30
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

راولپنڈی وومن یونیورسٹی میں شب یلدا کی تقریب

خانہ فرہنگ ایراراولپنڈی کے زیر اہتمام وومن یونیورسٹی میں شب یلدا کے حوالے سے ایک شاندار اور منفرد تقریب کا اہتمام کیا۔

خانہ فرہنگ ایراراولپنڈی کے زیر اہتمام وومن یونیورسٹی میں شب یلدا کے حوالے سے ایک شاندار اور منفرد تقریب کا اہتمام کیا۔ اس تقریب کا مقصد ایرانی ثقافت کو فروغ دینا اور یلدا کے تہوار کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اس موقع پر ایرانی ثقافت، تاریخ، اور روایات کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی، اور شرکاء کو یلدا کی تہذیبی اور روحانی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پریونیورسٹی کے شیخ رشید بلاک کے ہال میں ایک خوبصورت دسترخوان سجایا گیا، جس پر تربوز، انار، خشک میوہ جات، ایرانی شیرینی اور دیگر مخصوص ایرانی پکوان رکھے گئے تھے۔ اس دسترخوان پر ایرانی روایتی اور ثقافتی اشیاء بھی رکھی گئیں، جو اس موقع پر ایرانی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کر رہی تھیں۔ یہ دسترخوان نہ صرف یلدا کے تہوار کی علامت تھا، بلکہ اس سے ایرانی روایات اور رسوم کی اہمیت بھی واضح ہوتی تھی۔
اس تقریب میں خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہدی طاہری، خانم ڈاکٹر زہر موسوی، ڈاکٹر باقر،ڈاکٹر روح الامین اور کثیر تعیدا میں یونیورسٹی کی طالبات نے کثیر تعداد میں  شرکت کی اور یلدا کے تہوار کی ثقافتی اور تاریخی اہمیت پر تفصیل سے گفتگو کی۔ ڈاکٹر مہدی طاہری  اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یلدا کا تہوار نہ صرف ایرانی تاریخ کا حصہ ہے بلکہ یہ تہوار ایرانی ثقافت کی گہری جڑوں کو ظاہر کرتا ہے۔ ڈاکٹر باقر نے اپنے خطاب میں یلدا کی رات کی شاعری اور ادبیات کے حوالے سے تفصیل سے بات کی اور کہا کہ ایرانیوں کا ادب اور شاعری یلدا کی رات کے جشن کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی اس رات کو اپنے بزرگوں سے کہانیاں سنتے ہیں اور ادب و شعر کی محافل منعقد کرتے ہیں، جو ان کی تہذیب کا ایک اہم حصہ ہیں۔
ڈاکٹر روح الامین نے کہا کہ اگرچہ ممالک کے درمیان سرحدیں ہیں، لیکن ثقافت کے لیے کوئی سرحد یا زبان کی ضرورت نہیں ہے، اور یہ ان کے باہمی بقائے کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارسی دنیا بھر میں سب سے میٹھی اور مزیدار زبان ہے لیکن بدقسمتی یہ ہے کہ فارسی زبان کو ہم فراموش کررہے ہیں اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی قدیم روایات اور ثفافت سے کنارہ کشی کررہے ہیں ۔تقریب سے خانم ڈاکٹر زہرا موسوی نے بھی خطاب کیا اور فال حافظ کی اہمیت اور فال نکالنے کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: