• Dec 26 2025 - 14:18
  • 28
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

خانہ فرھنگ ایران راولپنڈی کے زیراہتمام نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) راولپنڈی کیمپس کے تعاون سے ایرانی تہذیب و تمدن اور فنون لطیفہ کی شاندار عکاسی کرتی ایک تصویری نمائش کا انعقاد

اس ثقافتی تقریب کا مقصد ایران کے تاریخی شہر شیراز کی عظیم تاریخی وراثت، تہذیبی گہرائی اور ثقافتی حسن کو اجاگر کرنا تھا، جو صدیوں سے علم، ادب، فن اور روایت کا مرکز رہا ہے

خانہ فرھنگ ایران راولپنڈی کے زیراہتمام نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) راولپنڈی کیمپس کے تعاون سے ایرانی تہذیب و تمدن اور فنون لطیفہ کی شاندار عکاسی کرتی ایک تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ اس ثقافتی تقریب کا مقصد ایران کے تاریخی شہر شیراز کی عظیم تاریخی وراثت، تہذیبی گہرائی اور ثقافتی حسن کو اجاگر کرنا تھا، جو صدیوں سے علم، ادب، فن اور روایت کا مرکز رہا ہے۔ نمائش میں شیراز کے تاریخی مقامات، عمارات، باغات، مزارات اور دیگر ثقافتی ورثے پر مبنی چالیس سے زائد تصاویر پیش کی گئیں۔ ان تصاویر نے نہ صرف ایران کی قدیم تاریخ اور فنون لطیفہ کی عظمت کو اجاگر کیا بلکہ ناظرین کو ایرانی ثقافت اور روحانیت سے بھی روشناس کرایا۔ نمائش میں نیشنل کالج آف آرٹس کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے بھی گہری دلچسپی لی اور اسے پاک ایران دوستی کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔ 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: