• Dec 29 2025 - 15:43
  • 33
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران کے ممتاز فنکار اور سینما و تھیٹر کے نامور ہدایت کار، مرحوم بہرام بیضائی کا انتقال ملک کے فن و ثقافت کے حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے

مرحوم بہرام بیضائی کے انتقال پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران, ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا تعزیتی پیغام

ایران کے ممتاز فنکار اور سینما و تھیٹر کے نامور ہدایت کار، مرحوم بہرام بیضائی کا انتقال ملک کے فن و ثقافت کے حلقوں کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ ان فنکاروں میں سے تھے جنہوں نے فن کو فکر سے، تاریخ کو اساطیر سے، اور تماشہ کو ایرانی شناخت سے ہم آہنگ کر کے ایسے شاہکار تخلیق کیے جو نہ صرف اسٹیج اور سینما کے پردے تک محدود رہے بلکہ ایرانی قوم کی ثقافتی یادداشت میں ہمیشہ کے لیے محفوظ ہو گئے۔ بلاشبہ«روز واقعه» کے خالق کے یہ دیرپا آثار ایران کی ثقافت کے لیے ایک قیمتی دائمی سرمایہ اور اس وطن کی فکری و فنّی میراث کا نہایت اہم اور قابلِ قدر حصہ ہیں، جو وقت کے ساتھ اور بھی زیادہ غنی اور مؤثر ہو جائیں گے۔ میں اپنے ملک کے اس نامور فنکار کے انتقال پر ان کے معزز اہل خانہ، ملک کے فن و ثقافت سے وابستہ تمام حلقوں، اور تمام شائقینِ فن کے لیے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، اور مرحوم کے لیے ابدی سکون اور لواحقین کے لیے صبر جمیل اور صحت کی دعا کرتا ہوں۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: