• May 16 2025 - 09:40
  • 35
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

ایران نے دواسازی کے میدان میں نئی تاریخ رقم کر دی

ایران نے دواسازی کی صنعت میں ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دل اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کے خلاف تحقیق و تیاری کا ایک جدید منصوبہ شروع کر دیا ہے

ایران نے دواسازی کی صنعت میں ایک اور نمایاں سنگِ میل عبور کرتے ہوئے دل اور کینسر جیسی مہلک بیماریوں کے خلاف تحقیق و تیاری کا ایک جدید منصوبہ شروع کر دیا ہے۔ یہ منصوبہ معروف دوا ساز کمپنی ’’آوان کیمیاوی کمپنی‘‘نے "جدت اور خوشحالی فنڈ" کے 100 بلین تومان کی سرمایہ کاری سے آغاز کیا ہے، جسے ملک کے طبی میدان میں ایک انقلابی قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’آوان کیمیاوی کمپنی‘‘کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رضا عبداللہی نے افتتاحی تقریب کے موقع پر بتایا کہ ان کی کمپنی "کوبل دارو گروپ" کی ذیلی شاخ ہے، جو ایران کی سب سے بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں شامل ہے۔ آوان شیمی 2022ء میں کوبل دارو کی سپلائی چین کو مکمل کرنے کے وژن کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کی اولین ترجیحات میں مقامی سطح پر معیاری دوا سازی، پیداواری خود کفالت اور ضروری خام مال کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا شامل ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کمپنی کی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم، جو 20 ماہرین پر مشتمل ہے، اب تک 11 نئے مالیکیولز تیار کر چکی ہے، جن میں سے 7 نالج بیسڈ ہیں۔ اس کامیاب پیش رفت میں "ٹیلمیسرٹن" دوا کی تیاری کو ایک اہم کارنامہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ دوا، جو فشارِ خون اور دل کے امراض کے علاج میں استعمال ہوتی ہے، پہلی بار ایران میں تیار کی گئی ہے اور اب ملک بھر کی مارکیٹوں میں دستیاب ہے۔ ماہرین نے اسے مقامی میڈیکل ریسرچ کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عام ادویات کی سالانہ پیداواری گنجائش 300 ٹن جبکہ حساس ادویات کی 3.5 ٹن ہے۔ اس منصوبے کے تحت 140 افراد کو براہِ راست روزگار میسر آیا ہے، جب کہ ملک کو سالانہ 10 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ہے

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: