• Aug 22 2022 - 11:14
  • 126
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پروفیسرسید اکرم کے انتقال پراظہار تعزیت

ڈی جی خانہ فرھنگ کا فارسی زبان و ادب کے پروفیسرسید اکرم کے انتقال پراظہار تعزیت

خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل جناب آقائے فرامرز رحمان زاد نے پاکستان اور برصغیر میں فارسی زبان اور ادب اکیڈمی کے اعزازی ممبر اور ممتاز پروفیسرسید محمد اکرم کے انتقال پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر سید اکرم نے فارسی زبان و ادب کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں مرحوم پاکستان اوربرصغیر میں فارسی زبان و ادب کا ایک چمکتا سورج تھا، ان کی رحلت سے جو خلا پیدا ہواہے اس کو پرہونے میں وقت ضرور لگے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ برصغیر میں فارسی زبان و ادب کو فروغ دینے میں مرحوم نے اہم کردار ادا کیا جسے برسوں یاد رکھا جائے گا ۔خانہ فرہنگ ایران ۔راولپنڈی، فارسی زبان اور ادب کی اکیڈمی کے اعزازی ممبراورممتاز پروفیسر سید اکرم کے انتقال پر ان کے لواحقین، اہل پاکستان اور فارسی زبان و ادب سے وابستہ افراد سے تعزیت کا اظہار اورمرحوم کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعاگوہے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: