• Aug 1 2023 - 11:00
  • 59
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائی کے بعداسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن کامذمتی بیان

اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جاری بیان کا متن درج ذیل ہے۔

بسمہ تعالیٰ

پاکستان کے شہر باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے اجتماع میں داعش کی طرف سے حالیہ دہشت گردی کی کارروائی میں درجنوں افراد جان بحق ہوئے۔ اس جرم نے ایک بار پھر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نوعیت، بیرونی آقائوں اور دین مخالف ذرائع سے ان کا تعلق ظاہر کر دیا ہے۔

مسلم امہ کے دشمن برسوں سے اپنے ایجنٹوں اور گماشتوں کے ذریعے مسلم ممالک میں بدامنی پھیلارہے ہیںلہذا ایسے عوامل سے مقابلہ کے لئے مسلم امہ کو آگاہ اورمتحد رہنے کی ضرورت ہے ۔

اسلامک کمیونیکیشن اینڈ کلچر آرگنائزیشن، پاکستان کے مسلمان بھائیوںسے تعزیت کا اعلان کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت، لواحقین سے ہمدردی کا اظہاراوراس دہشت گردانہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگوہے۔

  تعلقات عامہ، اسلامک کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: