• Dec 7 2022 - 12:26
  • 208
  • مطالعہ کی مدت : 3 minute(s)

ایک دن فارسی کے ساتھ

فارسی عالم اسلام اور مغربی دنیا کے لیے ادب اور سائنس میں حصہ ڈالنے کا ایک ذریعہ اور عالمی ثقافت اور ادب کا بیش بہا خزانہ ہے۔ ہمسایہ زبانوں مثلا اردو پر اس کے اثرات بہت نمایاں ہیں، پشتو زبان کو فارسی زبان کی دوسری شکل قرار دیا جاتا ہے۔

برطانوی استعمار سے پہلے فارسی زبان کو برصغیر میںدوسری زبان کا درجہ حاصل تھا؛ اس نے جنوبی ایشیا میں تعلیمی اور ثقافتی زبان کا امتیاز حاصل کیا اور مغل دور حکومت میں یہ سرکاری زبان بنی ۔ فارسی زبان کا اس خطہ میں تاریخی رسوخ ہندوستانی اور دوسری کئی زبانوں پر اس کے اثر سے لگایا جا سکتا ہے۔ فارسی زبان ہندوستان کی تہذیب و تمدن کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور اکبر شاہ کے دور میں ترجمے کا ایک شعبہ قائم ہوا تھا، جہاں فارسی کی نادر و نایاب کتابوں کا سنسکرت زبان میں اور سنسکرت کی کتابوں کا فارسی زبان میں ترجمہ کیا جاتا تھا۔

برصغیر خاص طورپر پاکستان کی تاریخی اور ادبی شناخت کو بچانے کے لئے فارسی زبان کی تعلیم کا فروغ اوراس پر توجہ دینے کی بہت زبادہ ضرورت ہے، پاکستان میںصوفیائے کرام، عرفاء اورشعراء کی زبان فارسی رہی ہے، برصغیر کے بیشتر شعراء، صوفیاء  اور مصنفین نے ہمیشہ فارسی زبان کو ترجیح دی۔حتیٰ کہ فارسی بولنے والے صوفی اور شاعر جو ہندوستان میں پیدا ہوئے اور اس سرزمین سے تعلق رکھتے تھے ان کا اپنا ایک ادبی مکتب فکر تھا اور وہ فارسی زبان و ادب کی ترقی اور نشوونما میں شانہ بہ شانہ رہے ہیں۔

حکیم الامت علامہ اقبال نے مسلم امت کو بیدار کرنے اوراپنے اشعار، اندیشہ اورافکار کوامت مسلمہ تک پہنچانے کیلئے فارسی زبان بہترین زریعہ قراردیتے ہوئے اس کا انتخاب کیا ۔فارسی زبان کے بارے میں علامہ اقبال فرماتے ہیں:

گرچہ ہندی در عذوبت شکراست

طرز گفتار دری شیریں‌ تر است (علامہ اقبال)

ترجمہ: اگرچہ اردو مٹھاس میں شکر ہے مگر فارسی کا طرز گفتار اردو سے بھی زیادہ شیریں ہے۔

ایک اورجگہ پر آپ فرماتے ہیں:

پارسی از رفعت اندیشہ ام

درخوردبافطرتاندیشہام

میرے افکار بہت بلند ہیں اور فارسی (زبان) کوان افکار کی فطرت سے بہت ہم آہنگ اوربامناسب پایا ہے۔

اردو میں استعمال ہونے والے فارسی الفاظ پر غورکیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ فارسی کے اردو میں زیر استعمال اکثر الفاظ عامیانہ نہیں بلکہ ادیبانہ ہیں۔

  اردو میں فارسی کے اثرات بہت زبادہ ہیں اور اردو اور فارسی کی گرائمر میں مماثلت پائی جاتی ہے۔اگر دنیا کی تمام زبانوں کا موازنہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اردو اور فارسی ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ اشعار کی تمام اقسام فارسی سے لی گئی ہیں اس کے علاوہ اردو میں استعمال ہونے والے تمام کنایے، استعارے، تشبیہات وغیرہ فارسی کے ہی ہیں۔

ہفتہ وار ایران شناسی (IRANOLOGY) کی قارئین اورخانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی کے چاہنے والوں کی طرف سے بھرپورپذیرائی کے بعد فارسی زبان سیکھنے اوراس میں دلچسپی رکھنے والے خواتین حضرات کی پرزورمطالبہ اورفرمائش پر فارسی زبان کے الفاظ، کنائے، استعارے اورتشبہات، اصطلاحات کے جملوں اورمتبادل فارسی الفاظ کے استعمال، الفاظ کی تخلیق، تلفظ، لکھائی وغیرہ میں ہونے والی غلطیوں کی درستگی کے لئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری اسلامی ایران، راولپنڈی نے ہفتہ میںہربدھ کو « ایک دن فارسی کے ساتھ» کے عنوان سے ایک سلسلہ شروع کیا ہے جس میں تحریری اورتصویری اورویڈیو کی صورت میں اردو زبان میں استعمال ہونے والے فارسی الفاظ کے غلط استعمال، فارسی میں استعمال ہونے والے غیر فارسی الفاظ وغیرہ کی نشاندہی اوردرستگی کے بارے میں آگاہ کیاجائے گا۔

قارئین نے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں بہتری کیلئے اپنے زرین خیالات اورقیمتی آراء سے آگاہ فرماتے رہیں۔

پہلے مرحلے میں پیش خدمت ہے ایسے فارسی الفاظ جن کی جگہ پر غیر فارسی الفاظ  استعمالکئےجاتےہیں۔جبکہفارسیزبانمیںانکےمتبادلفارسیالفاظموجودہیں

غیرفارسی

 

    )   فارسی  (درست الفاظ

 

جن کا استعمال بطورفارسی درست نہیں

 

تندرست           

 

سالم

رخداد

حادثہ

پافشاری

تاکید

گپ چت

کارگروہ کمیتہ

برجستہ

نمونہ شاخص

سنگدلی

قساوت

دستکاری

تحریف

درخشش

جلوہ

نوشتافزار

لوازمالتحریر

دستیافتنی

میسور

تہی دست

فقیر

دستاور

نتیجہ

بہ باور

بہ زعم

 

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: