• Sep 8 2022 - 16:28
  • 143
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)

اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ایک محفل مسالمہ

راولپنڈی میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ایک محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جوڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں شعراء کرام اورعاشقان امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی میں اربعین امام حسین علیہ السلام کے سلسلے میں ایک محفل مسالمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں جوڑواں شہروں سے کثیر تعداد میں شعراء کرام اورعاشقان امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، راولپنڈی آقائے فرامرز رحمان زاد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پاکستان کے عوام اور حکومت سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ پاکستانی عوام اس آفت پر کامیابی سے قابو پالیں گے، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اربعین مزاحمت کی علامت اور۱۴۰۰ سال بعد حضرت زینب (س) اور امام سجاد (س) کے ذریعے ایک بے مثال ذریعہ ابلاغ بن گیا ہے اوریہ سلسلہ حضرت مہدی علیہ السلام کے ظہور تک جاری و ساری رہے گا۔محفل مسالمہ کی صدارت معروف شاعرو ادیب، سابق صدر اکادمی ادبیات اور قومی اکادمی اردو زبان ڈاکٹر افتخار عارف نے کی جبکہ مہمانان خصوصی میں معروف شاعر ثاقب اکبر اور تنویر حیدر تھے ۔ثاقب اکبر انجم خلیق، میان تنویر حسین قادری، پروفیسر جلیل عالی، احمد محمود الزمان، ڈاکٹر نصیر چشتی، حافظ نور قادری، شکیل اختر، خرم خلیق، تنویر حیدر، رفیق مغل، جنید آزر، وفا چشتی، کاشف عرفان، نسیم سحر، سائل نظامی، عقیل عباس، علی اکبر ناطق، محبوب ظفر، قیوم طاہر، منظرنقوی، عبدالقادر تابان، محمد نصیر زندہ، طاہر اسیر، طاہر یاسین طاہر، پروفیسر نصرب بخاری، نزاکت علی نازک، رانا عبدالرب، محمد تعجیل مہدی، شہبازعلی عباسی، ناصر منگل، مزمل عباس شجرسمیت ودیگر نے کلام پیش کیئے۔

راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: