• Jan 21 2024 - 02:48
  • 47
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

حیدرآباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی اتاشی کی سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالیٹیکل کیمیسٹری جامعہ سندھ جامشورو کے ڈائریکٹر پروفیسر سید طفیل حسین شیرازی سے ملاقات

9 جنوری 2024 بروز منگل کو کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کے ثقافتی اتاشی اور خانہ فرہنگ حیدرآباد کے ڈائریکٹر جنرل رضا پارسا، سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالیٹیکل کیمیسٹری جامعہ سندھ جامشورو کے ڈائریکٹر پروفیسر سید طفیل حسین شیرازی کی دعوت پر ان سے ملاقات اور گفتگو کے لیے اس ادارے میں پہنچے اور علمی و تعلیمی تعاون کے سلسلے میں تبادلہء خیال کیا۔
اس ملاقات میں اس ادارے کے دیگر استاذہ بھی موجود تھے۔ پارسا نے علمی اور تعلیمی حوالے سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران حیدآباد کی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ حیدرآباد میں ایران کے تمام علمی و ثقافتی نظام کے نمائندے ہیں اور وہ اس ادارے کے ایران کے جامعات اور علمی مراکز کے ساتھ علمی تعلقات استوار کرنے کے لیے کسی بھی قسم کا تعاون کرنے کے لیے آمادہ ہیں۔ پارسا نے غیر ملکی شاگردوں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کے سلسلے میں گفتگو کی اور اس اسکالرشپ کو حاصل کرنے کے طریقہ کار پر بھی روشنی ڈالی۔ پروفیسر سید طفیل حسین شیرازی نے پارسا کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی گفتگو کو سراہا اور کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس ان اینالیٹیکل کیمیسٹری جامعہ سندھ جامشورو نے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مشہد کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ کیا ہے اور اس وقت بھی شہید بہشتی یونیورسٹی کے ساتھ ایک قرارداد منظور کر رہا ہے۔
اس کے بعد پروفیسر سید طفیل حسین نے وہاں موجود استاذہ کا تعارف کروایا۔ ایک دلچسپ اور اہم بات یہ تھی کہ ان میں سے اکثر استاذہ یورپ، امریکہ اور یہاں تک کہ ترکی میں حصول تعلیم یا ڈگری حاصل کرنے کے لیے وہاں کی جامعات میں جانے کا تجربہ کر چکے تھے۔ اس موقع پر پارسا نے از راہ تفنن وہاں موجود اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ان تمام سفروں میں ایران کے اوپر سے اچھل کر گئے مگر ایران کو نظر انداز کر دیا۔ جواب میں تمام استاذہ نے اس حوالے سے افسوس کا اظہار کیا کہ ان دو ممالک کے استاذہ اور جامعات کے درمیان اچھا تعلق قائم نہیں ہو سکا اور پھر انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ خانہ فرہنگ حیدرآباد کے تعاون سے یہ فاصلے کم ہو جائیں۔
حیدرآباد پاکستان

حیدرآباد پاکستان

تصاویر

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: