ہفتہ وار ''ایران شناسی''(Iranology)
تہران کے پرکشش مقامات کون سے ہیں اورکہاں کہاں واقع ہیں ؟
تہران کی سیرو سیاحت
تہران کے پرکشش مقامات کون سے ہیں اورکہاں کہاں واقع ہیں؟
کسی بھی شہر میں سفر کرنے اور جانے کے لیے آپ کے پاس اس شہر کے بارے میں ضروری معلومات ہونی چاہیے۔
اس شہر کے رسم و رواج اور کھانے سے لے کر اس کے سیاحتی مقامات کے بارے میں اگر بہتر معلومات ہوں تو اس شہر کے سفر کے لیے مناسب منصوبہ بندی کرکے اپنے ذوق کے مطابق خوبصورت، تاریخی اوور سیاحتی مقامات کی سیر کر سکتے ہیں۔
شیخ سعدی صاحب سفر کی اہمیت کے بارے میں فرماتے ہیں:
« بسیار سفر باید تا پختہ شود خامی» اتنا سفر کرو کہ کچا پن پختہ ہوجائے ۔
اس تحریر میں تہران اور تہران کی سیر وسیاحت کے بارے میں بہترین اورمفید معلومات فراہم کررہے ہیں اوریہ بتانا چاہتے ہیں کہ تہران کی سیروسیاحت اکیلا بہتر ہے یا گروہ کی شکل میں؟ اورہم یہ بھی بتادیتے ہیں کہ تہران کے سفر کی صورت میں آپ کیا پائیں گے اورکیا کھوئیں گے؟ البتہ یہ ضرور بتادیتے ہیں کہ تہران یا کسی بھی ایرانی خوبصورت اورتاریخی شہر کی سیر کی صورت میں وہاں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔
تہران کا دورہ کیوں؟
چونکہ تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دارالحکومت ہے، اس لیے ایرانی ہویا غیر ایرانی تہران کے بارے میں ضروری معلومات رکھتے ہیں۔تہران شہر، ایران کے وسط میں واقع اور وسیع رقبہ پر مشتمل ہے۔تہران کو زمینی اور ہوائی راستے سے ملک کے تمام شہروں تک رسائی حاصل ہے۔
تہران میں وسیع سہولیات اورسیاحسی مقامات موجود ہیں شہر کا موسم بھی انتہائی خوشگوار ہے ۔
تہران کے سیاحتی مقامات کا انفراد ی طورپرسیرمناسب ہے یا یا گروہ کی شکل میں؟
چونکہ تہران ایک تاریخی شہر ہے اوریہاں بہت سارے سیاسی اورتاریخی مقامات ہیں اس لئے لوگ انفرادی صورت میں سفر کرنے کے بجائے اپنے دوستوں یا ساتھیوں کے ساتھ سفر کرنا پسند کرتے ہیں۔
تہران چونکہ ایک مصروف اورسب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے اس لئے یہاں ساراہفتہ زیادہ ٹریفک رہتی ہے اس لئے چھٹیوں کے ایام میں یہاں کے لوگ گاڑیوں کے بغیر سیر و تفریح کیلئے نکلتے ہیںاوربغیر گاڑی سیر و سیاحت کو ترجیح دیتے ہیں۔
دورے اورسیر وسیاحت سے قبل معلومات حاصل کرنے سے آپ کو مناسب اوربہترین کھانوں کے حصول کیلئے بہترین ریسٹوران اوردیگر کھانوں کے مراکز کے انتخاب میں آسانی ہوتی ہے اور آپ کا وقت بھی ضیاع سے بچ سکتا ہے۔
ایک جاپانی سیاح کا تہران کے دورے کا تجربہ اور تاثرات
ایک جاپانی شخص تہران کی سیر و سیاحت کے بعد اپنے تاثرات بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ میں ایک تجارتی سفر کے سلسلے میں تہران آیا تھا لیکن ایران کے بارے میں منفی تشہیر کی وجہ سے میں خوف کا شکار تھا اورایک بے چینی کی کیفیت سے گزر رہاتھا لیکن جب میں تہران پہنچا اورایک دو مقامات کادورہ کیا تو مجھے لگا کہ جو بھی منفی باتیں پھیلائی گئی تھیں وہ سب غیر حقیقی اورجھوٹ پرمبنی ہیں جوں جو ں سیرو سیاحت کیلئے میں تہران کے مختلف علاقوں اورسیاحتی مقامات پرجانے لگا، میرے ذہن میں موجود منفی باتیں ختم ہوتی گئی اورایک اچھا تاثر ابھرتا گیا اب میں وثوق سے کہتا ہوں کہ تہران کا دورہ اب تک کا میرا سب سے کامیاب ترین دورہ رہا ہے میں نے تہران میں قیام کے دوران سیاحتی مقامات کا سب سے زیادہ لطف اٹھایا۔
جاپانی سیاح کا تہران کے بارے میں مزید کہناتھا کہ تہران ایک جدید شہر ہے اور چونکہ یہ دارالحکومت ہے، اس میں نیویارک، دبئی، ٹوکیو کی طرح بہت زیادہ ٹریفک ہے۔ لیکن اس کا روڈ نیٹ ورک بہترین ہے۔ اس کی بہت سی عمارتیں، پارکس اور سیاحتی مقامات قابل دید ہیں۔ برف سے ڈھکے پہاڑوں کے ساتھ شہر کی خوبصورت فطرت انتہائی مسحورکن ہے۔ اس کے فائیو اسٹار ہوٹل اور روایتی اوربین الاقوامی کھانوں والے ریسٹوراں ہر ذائقے کے کھانے کے لیے بہترین لمحات فراہم کرتے ہیں۔
ایرانی لوگ بہت مہربان اورمہمان نواز ہیں انہیں پتہ ہے کہ اپنے مہمانوں کا استقبال کیسے کرتے ہیں۔تہران کی خواتین جدیدلباس اور خوش رنگ اسکارف پہنے جبکہ لڑکے ہینڈسم اور اسٹائلش ہیں۔ اگرچہ ایران ایک اسلامی ملک ہے، لیکن عوام کھلے ذہین کے مالک اور محبت کرنے والے ہیں۔
تہران میں سیر کے لیے بہت سے مقامات ہیں جس کی وجہ سے میں ہرکوئی بار بار تہران کا دورہ کرنا چاہتا ہے۔ میں بھی تہران کے اگلے دورے کا بے چینی سے منتظر ہوں!
تہران کے بارے میں:
تہران کی آبادی تقریبا ۸ ملین ہے اور یہ دنیا کا ۲۴ واں سب سے زیادہ اور مشرق وسطیٰ کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی والا شہر ہے۔ اس کا رقبہ تقریبا ۷۳۰ مربع کلومیٹر ہے۔
تہران میں زندگی کی تاریخ پتھر کے زمانے کے (neolithic) دور کی ہے، اور تہران میں آثار قدیمہ کی کھدائی کے نتیجے میں ۷.۰۰۰ سال پرانے انسانی ڈھانچے اور پتھر کے مختلف آوزار دریافت ہوئے ہیں۔
تہران کے پرکشش، تاریخی اورسیاحتی مقامات
۱۔تجرش بازار
اگر آپ تہران کا سفر کرتے ہیں، تو آپ نہ صرف جدید ترین پرکشش مقامات کا دورہ کر سکتے ہیں، بلکہ آپ کو دنیا کے قدیم ترین بازاروں میں سے ایک بازار کے دورے کا موقع بھی ملتا ہے، جہاں ہر چیز دستیاب ہیں۔
اگر آپ تجرش بازار کا دورہ کر رہے ہیں توآپ دنیا کی ایک خوبصورت اوراہم مقام پرکھڑے ہیں ۔مزے کی بات یہ ہے کہ تاجرش کا مطلب تیر یا تیز نقطہ ہے۔ شایدیہ نام قریبی پہاڑ کی ٹیپوگرافی سے نکلا ہے۔ بازار کے اندر کی ہوا تہران کے مرکز کی ہوا سے زیادہ ٹھنڈی ہے۔ بازار کے گنبد نما کوریڈور کی چمکیلی روشنیوں کے ساتھ ساتھ بازار میں ٹھنڈی ہوا کا امتزاج آپ لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
۲۔میلاد ٹاور
میلاد ٹاور کا دورہ بھی تہران کے دورے کے اہم حصوں میں شمار ہوتا ہے۔ تہران کا میلاد ٹاور دارالحکومت تہران کا نیا علامتی مرکز ہے، جو فن، ثقافت اور تہذیب کو یکجا کرتا ہے۔
435 میٹر کی اونچائی کے ساتھ یہ ٹاورتہران میٹروپولیس اور ٹیلی ویژن ٹاور کے لیے عالمی معیار کے مطابق ایک اہم سٹرکچر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس ٹاورمیںکئی شعبے موجود ہیں جو مختلف مقاصد کے لیے بنائے گئے تھے اور ایران کے سب سے بڑے فنی اور سماجی مراکز میں سے ایک شمارہوتاہے۔
۳۔تہران کے عجائب گھر
میوزیم کا دورہ بھی تہران کے دورے کے اہم حصوں میں سے ایک ہے۔ دارالحکومت میں عصری آرٹ میوزیم، کارپٹ میوزیم، نیشنل جیولری میوزیم اور عباسی میوزیم موجود ہیں، جو بہت اہم ہیں اور آپ کے ذہن میں ایک بہت ہی خوبصورت یاد چھوڑ جاتے ہیں۔
۴۔پل طبیعت(فطرت(
طبیعت پل ایران میں اب تک تعمیر ہونے والا سب سے بڑا پل ہے جو شاہراہ شہید مدرس پر بنا ہواہے اوریہ پل تہران میں واقع دو بڑے پبلک پارکس کو آپس ملاتا ہے۔
پل کے اردگرد کی موجود قدرتی مناظر کے باعث رات کو پل کا نظارہ بہت خوبصورت ہوتا ہے۔ پل پررات کو مختلف رنگوں پر مشتمل لائٹس جلتی ہیںاسی طرح پل پر لوگوں کو چلنے کے لئے کافی جگہ موجود ہوتی ہیں، ۔ پارک میں کھانے اور ناشتے کے مختلف کھوکھے اورکیفے موجود ہیں اسی طرح پل پربھی کئی اچھے اورمعیاری ریستوراں اور کیفے بنے ہوئے ہیں جو غیر مقامی اورمقامی سیاحوں کی خدمات اورانہیں کھانے پینے کی بہترین اشیاء کی فراہمی میں پیش پیش ہیں۔
۵۔تہران کے دورے میں تجرش کے بازاروں کے تحائف
تجرش بازار ایک مقامی رہائشی علاقہ ہے، اس بازار میں موتیوں، کپڑے، دستکاری، لیکٹرانک آلات سے لے کر پرفیوم، کھلونے، سونے اور چاندی کے زیورات، تانبے کی پلیٹیں، بنا ہوا چپل، ریشم اور سوتی اسکارف اور بہت سی دوسری چیزیں مل سکتی ہیں۔
دکاندار مسافروں کے لیے بہترین ماحول بنانے کے لیے اپنی دکانوں کے سامنے ٹرے اور پلیٹ فارم پر اپنا سامان ترتیب دیتے ہیں۔
اپنا تبصرہ لکھیں.