• Aug 10 2022 - 16:03
  • 145
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

ایرانی ''خیام سیٹلائٹ'' کی خلاء میں کامیاب لانچنگ

ایرانی سیٹلائٹ "خیام" روس کے مشترکہ تعاون سے بایکونور خلائی اسٹیشن سے سیٹلائٹ لے جانے والے سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج کر مدار میں رکھ دیاگیا ہے۔

ایرانی « خیام سیٹلائٹ» کی خلاء میں کامیاب لانچنگ
ایرانی سیٹلائٹ « خیام» روس کے مشترکہ تعاون سے بایکونور خلائی اسٹیشن سے سیٹلائٹ لے جانے والے سویوز راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیج کر مدار میں رکھ دیاگیا ہے۔
ایرانی وزیر مواصلات نے اپنے انسٹاگرام پیج میں اس حوالے سے کہا کہ یہ ایران اور روس کے درمیان خلائی میدان میں اسٹریٹجک تعاون کا آغاز ہے اگرچہ یہ تعاون بہت سالوں سے شروع ہوا ہے۔
زارع پور نے کہا کہ یہ سیٹلائٹ ملک کے خلائی ڈیٹا فراہم کرنے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے اور ہم اس کی تصاویر کی درستگی کے ساتھ ماحولیات اور زراعت کے شعبوں میں ملک کی خلائی شعبے کو فروغ دینے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خیام سیٹلائٹ کا وزن ۶۰۰ کلوگرام ہے اور اسے ۵۰۰ کلومیٹر کے مدار میں رکھیں گے۔
دریں اثناء ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے منگل کے روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ خیام سیٹلائٹ ایرانی سائنسی اعزازات کی تاریخ کا ایک اور سنہری ورق ہے، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دشمن کی جانب سے عائد پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دبا ئوکے باوجود ایرانی سائنسی اور تکنیکی ترقی کا شاندار راستہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق ایرانی خلائی تنظیم نے اعلان کیا کہ خیام سیٹلائٹ کے تمام نظاموں کی درست کارکردگی کی تصدیق کی گئی اورخیام سیٹلائٹ سے پہلا ڈیٹا سیٹلائٹ کے زمینی اسٹیشنوں پر لانچ ہونے کے تقریبا ۹۰ منٹ بعد موصول ہوا۔
ایرانی خلائی تنظیم کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، اس سیٹلائٹ کو ایرانی وزارت مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے خلائی اڈوں پر ایرانی ماہرین کی طرف سے ہدایت اور کنٹرول کیا جائے گا۔
سیٹلائٹ « خیام» کا کنٹرول سنٹر اور کمانڈ بھیجنے اور معلومات حاصل کرنے کے اسٹیشن ایرانی سرزمین پر واقع ہیں، کوئی تیسرا ملک اس کی بھیجی جانے والی معلومات تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔
خلائی ڈیٹا کے استعمال کے شعبوں میں جو سیٹلائٹ « خیام» زمین پر بھیجے گا، ان میں زراعت میں منصوبہ بندی اور انتظام کے لیے ملک کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے، ملک کے آبی وسائل کا درست سروے، قدرتی آفات سے نمٹنے، تعمیراتی کاموں کی نگرانی، ماحولیاتی خطرات کی نگرانی، سروے کرنا، بارودی سرنگوں اور کان کنی کی دریافت، ملک کی سرحدوں کی نگرانی، اور بہت سے دوسرے کام کا حوالہ دیا جا سکتا ہے ۔
خیام سیٹلائٹ میں درست سینسرز اور ریموٹ سینسرز ہیں جو ملک میں شعبوں کے سمارٹ مینجمنٹ میں استعمال کے لیے درست خلائی ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کی صلاحیت فراہم کرتے ہیں۔یہ ایک میٹر کی درستگی اور مختلف سپیکٹرا میں تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
راولپندی پاکستان

راولپندی پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: