کلیپ یوم خلیج فارس
خلیج فارس کا قومی دن ایران میں ہر سال ۳۰ اپریل کا دن روز ملی خلیج فارس یعنی خلیج فارس کے قومی دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے- اس دن پورے ایران میں مختلف مراسم و جشن منعقد کیے جاتے ہیں- ۳۰ اپریل ۱۶۲۲ کے دن شاہ عباس کی فوج نے ہرمز کی بندرگاہ میں پرتگالیوں کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی تھی- ایران کی غیر سرکاری تنظیموں نے سال ۲۰۰۴ میں ۳۰ اپریل کے دن کو روز ملی خلیج فارس کا نام دیا- بعد میں حکومت ایران نے بھی اس تجویز کی تائید کر دی-
حقیقت یہ ہے کہ اس دن کے ساتھ دو مناسبتیں جڑی ہیں- ایک تو اس دن پرتگالی استعمار کا خاتمہ ہوا اور دوسرے اسی دن سال ۲۰۰۴ میں روز ملی خلیج فارس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا- خلیج فارس دراصل ایک تاریخی و قدیمی نام ہے- یہ نام اور اس سے ملتے جلتے نام تقریبا ۲۴۰۰ سال قبل سے ۱۹۶۴ تک دنیا کی تمام زبانوں میں سرکاری اور بین الاقوامی نام کے طور پر استعمال ہوتے رہے ہیں-
اپنا تبصرہ لکھیں.