"یوم ابوعلی سینا اور یوم طبیب''
یکم شہریور"یوم ابوعلی سینا اور یوم طبیب'' مبارک ہو!
ایرانی کلینڈر میں یکم شہریور بمطابق ۲۳اگست عالم اسلام کے مشہور ایرانی سائنسدان اور طبیب شیخ الرئیس ابو علی سینا کی یوم پیدائش ہے اس دن کو ایران میںجہاں بوعلی سینا کو خراج تحسین پیش کرتا ہے وہاں اس دن کو « یوم ڈاکٹر» کے طورپر منایا جاتا ہے، ایران میںشہریور کے مہینے کی پہلی تاریخ کو بو علی سینا کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تحریروں، طبی خدمات، علوم اورطب کے شعبے میں ان کی سرگرمیوں اورخدمات کو اجاگر کرنے کے لئے تقریبات، کانفرنسز، سیمینارز، علمی اورتحریری مقابلے منعقد کئے جاتے ہیں۔
بوعلی سینا نے مختلف شعبوں میں ۴۵۰ کتابیں لکھی ہیں، ان کی سب سے مشہور کتابوں میں سے ایک کتاب شفا ہے جو ایک جامع سائنسی اور فلسفیانہ انسائیکلوپیڈیا ہے، اس کے علاوہ قانون، طبی سائنس کے میدان بھی بوعلی سینا کی کئی کتابیں موجود ہیں۔
بوعلی سینا کو بچپن سے ہی فطرت، پودوں اور جانوروں سے خصوصی دلچسپی تھی اور وہ اپنا فارغ وقت میدانوں اور صحراں میںتجربات کرتے گزارتے تھے۔اس طرح وہ بچپن سے ہی ادویات والے پودوں اوران کے طبی خواص میں دلچسپی لینے اوران کی تلاش میں مصروف ہوتے تھے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.