بمناسبت ولادت امام علیؑ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں محفل حسن قرآت کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں محفل حسن قرآت بمناسبت ولادت امام علیؑ
24 جنوری 2024 بمطابق 12 رجب المرجب 1445
مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی یوم ولادت کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف قاری استاد سید صداقت حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ بلوچستان کے قراء کرام نے بھی اپنی خوبصورت تلاوت سے محفل کو نورانی کئے۔
محفل کے اختتام پر مولا علیؑ کی یوم ولادت پر کیک بھی کاٹا گیا۔