• Dec 10 2022 - 16:00
  • 358
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیراہتمام سیدہ کی شان اقدس میں بین اللسانی مشاعرے کا اہتمام کیا گیا

کوئٹہ: سیدہ کونین کی شہادت پر " بین اللسانی محفل مشاعرہ و منقبت" کا انعقاد

سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرا (س) کی ایام شہادت پر کوئٹہ میں بین اللسانی محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر کے شعرائے کرام نے اپنے مادری زبانوں میں بی بیؑ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے.

بین اللسانی محفل مشاعرہ

10 دسمبر 2022

سیدہ کائنات و مادر حسنین کریمین (علیہم السلام)، حضرت بی بی فاطمہ زہر سلام اللہ علیہا کی ایام شہادت پر کوئٹہ میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے زیراہتمام ایک پرنور "بین اللسانی مشاعرے" کا انعقاد کیا گیا جس میں اردو، پشتو، بلوچی، براہوئی، فارسی اور دری زبان میں شعرائے کرام نے بی بی علیہ السلام کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کئے.

شعراء نے بی بی کی سیرت اور اخلاق پر اشعار پیش کرکے سماء باندھ لئے.

محفل میں مندرجہ ذیل شعرائے کرام نے اپنے کلام پیش کئے؛

«پروفسور عبدالقیوم بیدؔار ( براهوئی)، احمد وقاص کاشؔی ( اردو)، علی ابراهیمی معاون قونصل جنرل جمهوری اسلامی ایران ( فارسی)، پروفیسر خداد گؔل (براهوئی)،  خانم جمیله عباؔسی (فارسی دری)، سنگت رفیؔق (بلوچی)، محترمہ جهان آرا تبسؔم (اردو)، سید جواد موسؔوی (فارسی و اردو)، عجب خان سائؔل (بلوچی)، محترمہ تسنیم صنؔم (اردو)، شاه محمود شکیؔب (بلوچی)، صادق علی بلتستانی (اردو).»

محفل کے مہمان خصوصی بلوچستان یونیورسٹی کے شعبہ فارسی سے تعلق رکھنے والے استاد پروفیسر شاہ محمود شکیب تھے جبکہ صدارت بلوچی اکیڈمی کے چئیرمین سنگت رفیق نے کیں۔

 

کویته پاکستان

کویته پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: