• Sep 20 2022 - 01:50
  • 146
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
اسلامی طرز زندگی

"اسلامی طرز زندگی رہبر معظم کے نقطہ نظر سے" کے عنوان سےمضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد

اسلامی طرز زندگی کو متعارف کرانے اور اسے عام کرنے کے میدان میں آثار اور فعالان کی شناخت کے لیے مہم اور مقابلہ شروع کرنے کے پروگرام کے مطابق، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی طرف سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مدارس، کالجوں اور سکولوں کے پروفیسروں اور سینئر طلباء کے لیے " رہبر معظم کے نقطہ نظر سے اسلامی طرز زندگی" پر توجہ مرکوز کرنے والے مضمون نویسی کے مقابلے کی کال کی اشاعت کے بعد مرکزی جرگہ ہال پاراچنار میں مضمون نویسی کےمقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

"اسلامی طرز زندگی رہبر معظم کے نقطہ نظر سے" کے عنوان سےمضمون نویسی مقابلہ کا انعقاد:

اسلامی طرز زندگی کو متعارف کرانے اور  اسے عام کرنے کے میدان میں آثار اور فعالان کی شناخت کے لیے  مہم اور مقابلہ شروع کرنے کے پروگرام کے مطابق، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ  ایران پشاور کی طرف سے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مدارس، کالجوں اور سکولوں کے پروفیسروں اور سینئر طلباء کے لیے " رہبر معظم کے نقطہ نظر سے اسلامی طرز زندگی" پر توجہ مرکوز کرنے والے مضمون نویسی کے مقابلے کی کال کی اشاعت کے بعد مرکزی جرگہ ہال پاراچنار میں مضمون نویسی کےمقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 37 محققین کے مقالوں میں سے 15 مقالے مقابلے میں شامل کئے اور 3 مضامین انعام کیلئے انتخاب  ہو گئے۔

جیوری کے جائزے کے بعد  عاصم علی کے مضمون "رہبر معظم کے نقطہ نظر سے اسلامی طرز زندگی  کی تشریح"  نے پہلی پوزیشن، ساجد علی طوری کا مضمون " اسلامی طرز زندگی رہبر معظم کے نقطہ نظر سے " نےدوسری پوزیشن اور شبیر احمد کا مضمون "اسلامی طرز زندگی" نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مذکورہ مقابلے کے جیتنے والوں کے اعزاز  میں تقریب میں اول تا سوم پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات اور شیلڈز دی گئیں اور جیوری اور اجلاس میں موجود بعض شخصیات اور عہدیداروں کو بھی شیلڈز دی  گئیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس مقابلے کو  فیس بک پر 5900  ناظرین لائیو  دیکھ رہے تھے۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: