" وحدت امت میراث نبوت" کانفرنس

  • تاریخ شروع : Oct 23 2021
  • تاریخ اختتام : Oct 23 2021
  • مقام : خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں البصیرہ پاکستان کی اشتراک سے ہفتہ وحدت بافرمان رہبر کبیر بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظی الامام سید روح اللہ الخمینی رضوان اللہ علیہ 12 تا 17 ربیع الاول جشن ولادت باسعادت ختمی مرتبت سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و  فرزند گرانقدر نبی اکرم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی مناسبت سے عظیم الشان "وحدت امت میراث نبوت" کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جسمیں جید اہلسنت و اہل تشیع کے علماء کرام و اکابرین نے شرکت کی اور وحدت امت کے حوالے سے بہترین خطاب کیا اور ہفتہ وحدت کو فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے عہد و پیمان قرار دیا۔
مقررین میں سے جناب حمید رضا قمی  کونسلر جنرل ایران پشاور،  جناب مہران اسکندریان  ڈائریکٹرجنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور، جناب لیاقت بلوچ  سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان،  جناب روح اللہ مدنی سابق صوبائی وزیر مذہبی امور،  جناب سید ثاقب اکبر نقوی صدر نشین البصیرہ پاکستان ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان، جناب ڈاکٹر اکرام الحق یاسین  سیکٹری جنرل اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان،  جناب محمد اقبال بہشتی  رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جناب علامہ سید العارفین مہتمم مدرسہ راحت العلوم راحت آباد پشاور، جناب عابد حسین شاکری  مدرس جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور، جناب پروفیسر ڈاکٹر بادشاہ نعیم بخاری چیئرمین شعبہ اسلامیات ایگریکلچر پونیورسٹی پشاور، جناب مولانا محمد مقصود سلفی صاحب، جناب مولانا احسان اللہ جنیدی  مدرس جامعہ غفوریہ جنیدیہ حیات آباد پشاور، کے اسماء قابل ذکر ہیں۔
تمام مقررین نے وحدت و اتحاد کو عملی جامہ پہنانے کا عہد کیا اور فرقہ واریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اس موقع پر پشتو زبان کے نامور شاعر جناب مرحوم سید جعفر حسین المعروف ریختونے کی پشتو زبان میں منظوم ترجمہ قرآن مجید اور ڈاکٹرمحمد رحیم درانی کا پشتو زبان میں قرآن مجید کا مکمل ترجمہ کی رونمائی بھی کی گئی۔ آخر میں شہداء نماز ہائے جمعہ قندوز و قندھار افغانستان کیلئے فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔



---- [مزید]

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: